اوٹاوا (جیوڈیسک) کینیڈا کی حکومت نے ملک کی شہریت حاصل کرنے کی خواہش مند خواتین پر حلف برداری کی تقریب کے دوران نقاب اتارنے کی شرط کے قانونی دعوے کو واپس لے لیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کی مقامی عدالت نے نقاب پر پابندی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا تھا جسے سابق حکومت نے اعلیٰ عدالت میں چیلنج کیا تھا تاہم نئی حکومت نے اس قانونی دعوے کو واپس لے لیا ہے۔
کینیڈا کی وزیر انصاف جوڈی ولسن رے بولڈ اور وزیر برائے تارکین وطن جان مک کلم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’کینیڈا کے معاشرے کا تنوع اس کے اہم اثاثوں میں سے ایک ہے اور ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ کینیڈا کے معاشرے میں شامل ہونے کے خواہش مند افراد کی شہریت حاصل کرنے کا عمل کامیابی سے جاری رہے۔