لاہور (جیوڈیسک) لاہور کی گارمنٹس فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا جس کے بعد کولنگ کاعمل جاری ہے۔
لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں قائد اعظم انڈسٹریل سٹیٹ میں واقع گارمنٹس فیکٹری میں صبح سویرے اچانک آگ بڑھ اٹھی جو دیکھتے ہی دیکھتے فیکٹری ایک بڑے حصے میں پھیل گئی ، اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقعہ پر پہنچ گئیں ، فائربریگیڈ کی سات گاڑیوں اور ریسکیو عملے نے امدادی کاموں میں حصہ لیا۔
آگ سے کروڑوں روپے کی مشینری اور کپڑا جل کر خاک ہو گیا آگ اس قدر بڑھی کے اس نے ملحقہ نجی کمپنی کے وئیر ہاوس کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا تاہم تین گھنٹے کی کاوش کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا اوراب کولنگ کا عمل جاری ہے۔