مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) مبینہ پولیس مقابلہ،قتل، ڈاکیتی راہزنی کی 210 وارداتوں میں ملوث خطر ناک ڈکیت گینگ کے پانچ افراد ہلاک، عبدالجبار عرف بائو،بشارت عرف بشارتی،محمد عمران عرف مانی،محمد اشرف عرف بھکی اور ارشد سیٹھی ڈکیتی مزاحمت پر 6 افراد کو قتل بھی کر چکے تھے،ملزمان کو ان کے جیل کے ساتھی ارشد سیٹھی نے ساتھیوں سمیت حملہ کرکے پولیس سے چھین لیا تھا، پولیس مقابلہ کے دوران اپنی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے، دیگر ملزما ن فرار،پولیس اہلکاروں کو تین لاکھ روپے نقدی انعام،تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ گنڈا سنگھ کے ایس آئی رانا پھول محمد مقدمہ نمبر 466/15 مورخہ 6/11/15 بجرم 392 کے نامزد ملزمان کو لکھپت جیل لاہور اور سنٹرل کوٹ لکھپت جیل لاہور سے منتقل کروا کر واپس تھانہ گنڈا سنگھ جا رہے تھے کہ پکی حویلی نے سے کار اور دو موٹر سائیکلوں پر سوار دس کے قریب افراد نے قصور کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے عبدالجبار عرف بائو،بشارت عرف بشارتی،محمد عمران عرف مانی،محمد اشرف عرف بھکی کو اور سرکاری اسلحہ چھین کر راجباہ پکی حویلی کے کنارے کنارے چڑیوان کی طرف فرار ہو گئے،
جس پر ایس ایچ اوز تھانہ مصطفی آباد سردار امجد علی ڈوگر، تھانہ اے ڈویژن طارق محمود، تھانہ بی ڈویژن کفایت اللہ، تھانہ صدر محمد یونس، تھانہ گنڈا سنگھ طارق بشیر چیمہ، تھانہ شیخم محمد عرفان نے اپنی اپنی نفری کے ہمراہ ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کر دیا، چاروں طرف سے گھیرا ڈالے جانے پر ملزمان نے گاڑی پٹڑی سے نیچے اتار دی، اور پولیس پر فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے بھی حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ شروع کر دی، پولیس اور ملزمان کے درمیان دو گھنٹے تک فائرنگ جاری رہی، فائرنگ بند ہونے پر پولیس نے سرچ لائٹس کے زریعہ دیکھا تو ملزمان اپنی ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو چکے تھے، جبکہ دیگر ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، ملزمان کو پولیس سے چھڑانے والا ان کا جیل کا ساتھی ارشد سیٹھی بھی ہلاک ہو گیا، جس پر ڈاکیتی و راہزنی کی 35مقدمات درج تھے،اعلی پولیس افسران کی طرف سے پولیس مقابلہ میں حصہ لینے والے پولیس افسران و ملازمین کو تین لاکھ روپے نقد انعام و تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا گیا ہے، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے رانا پھول محمد ایس آئی تھانہ گنڈا سنگھ کی مدعیت میں 302/395, 353/324. 186/224. 223/148.149/PPCکی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے فرار ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے،