لاہور (جیوڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی 19 نومبر کو پولنگ اسٹیشنوں کے دورے نہیں کریں گے، ضابطہ اخلاق کی سختی سے پابندی کی جائے۔
حمزہ شہباز نے بارہ اضلاع میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے پارٹی عہدیداروں سے ویڈیو کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں جیت کی خوشی میں ہوائی فائرنگ ،ریلیوں اور جلوسوں پر پابندی کو یقینی بنایا جائے۔ مختلف اضلاع میں حساس پولنگ اسٹیشنوں کے لیے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہر شہری کی جان قیمتی ہے،کسی اشتعال میں نا آئیں اور امن و امان برقرار رکھیں ،ان کاکہنا تھا کہ مسلم لیگ ن دوسرے مرحلے میں بھی شاندار کامیابی حاصل کرے گی۔