بدین (عمران عباس خواجہ ) بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں بلاول بھٹو زرداری کا بدین کا دورا، بدین کی تحصیل گولاڑچی میں بلاول بھٹو زرداری ہیلی کاپٹر میں پہنچے جہاں پر سینکڑوں کارکنوں نے ان کا استقبال کیا، ان کے ہمراحکومت سندھ کے وزراء نثار کھوڑو، ڈاکٹر سکندر میندھرو، ناصر حسین شاہ اور دیگر قیادت بھی موجود تھی، بلاول کا قافلہ گولاڑچی شہر سے ہوتا ہوا بدین پہنچا جہاں پر بدین کے شہریوں اور کارکنوں نے ان کا پرجوش طریقے سے استقبال کیا ، بلاول کی ریلی ڈی سی چوک سے ہوتی ہوئی ، شاہنواز چوک اور پھر غریب آباد چوک سے ہوتی ہوئی اللہ والا چوک پر پہنچی جہاں پر بلاول بھٹو زرداری نے اسی ٹرک پر خطاب کیا جس پر محترمہ بینظیر بھٹو نے 18اکتومبر کو خطاب کیا تھا۔
بلاول نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہید ذوالقفار علی بھٹو سے لیکر شہید محترمہ تک ان سے جتنا بھی ہوسکتا تھاانہوں نے بدین کی عوام کی خدمت کی ہے، یہاں کے ھاری ، مزدور، ٹیچر سب کے لیئے کام کیا، بدین کو ضلع کا درجہ دیا، ڈگری کالیج، کمپیوٹر ٹریننگ انسٹیٹیوٹ سب پیپلزپارٹی نے دیا، غریب عورتوں کے لیے بینظیر سپورٹ پروگرام بھی پیپلز پارٹی نے شروع کیا، جو خدمت کرنا ابھی باقی ہے وہ میں کروںگا، میں کبھی آپ کو اکیلا نہیں چھوڑوں گا کیونکہ آپ نے اس بدین کی عوام نے کبھی بھٹو کا ساتھ نہیں چھوڑا، یہاں کی عوام نے مشکل حالات میں بی بی کا ساتھ نہیں چھوڑا تو پھر بلاول آپ کا ساتھ کیسے چھوڑے گا، مجھے معلوم ہے کہ آپ میرا ساتھ نہیں چھور سکتے۔
انہوں نے دبے لفظوں میں ذوالفقار مرزا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میرے کچھ انکلز نے میرا ساتھ چھوڑ دیا، آپ نے میرا ساتھ نہیں چھوڑا میرے کچھ انکلز نے میرے ساتھ دھوکہ کیا، مجھ سے غداری کی بلکل ایسے جیسے شہید نانا کا ساتھ چھوڑ دیا ٹھیک اسی طرح میری ماں کے شہید ہونے کے بعد میرا ساتھ بھی چھوڑ دیا گیا،آج بھی عوام کا راستہ روکنے سازش کی جا رہی ہے ، پیپلز پارٹی کو بدین سے ختم کرنے کی سازش کی جارہی ہے یہ پیپلز پارٹی شہید بی بی کی پیپلز پارٹی ہے اور میں اس شہید کا بیٹا ہوں ، آج وہ لوگ جو خود کو شہید محترمہ کے بھائی کہتے تھے وہ بی بی شہید کو چھوڑ کو بی بی کے دشمنوں کے ساتھ مل گئے ہیں وہ آج ارباب رحیم کے دوست ہیں وہ آج ن لیگ والوں کے ساتھ ہیں وہ ن لیگ کے گروپ میں بیٹھے ہوئے ہیں مگر وہ سب کے سب دشمن ملکر بھی پاکستان پیپلز پارٹی کو ختم نہیں کرسکتے اس لیئے کہ پاکستان پیپلز پارٹی غریبوں کے دلوں میں رہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک طرف بی بی کے دشمن ہیں تو دوسری طرف بھلے والے چاچا عمران ہیں جو پنجاب کے ایک پیر ساتھ لیکر سندھ میں مریدوں کو دیدار کروانے آتے ہیں کیا یہ تبدیلی ہے کہ پیری مریدی کو ساتھ رکھو، تبدیلی قربانی دینے سے آتی ہے ، چاچا عمران آپ مجھے سیاست سکھانے کی بات کرتے ہیں مین آپ سے پوچھتا ہوں کہ کیا کسی نے مچھلی کو تیرنا سکھایا ہے، کیا کسی نے پرندے کو اڑنا سکھایا ہے ، چاچا یہ سیاست ہے کھیل نہیں سنومیں اپنی بچپن میں جلاوطنی دیکھی آپ نے کیا دیکھا، مین نے اپنی ماں19سال کی عمر میں اس ملک پر قربان ہوتے ہوئے دیکھا آپ نے کیا دیکھا۔
میرے سارے اپنے والد کو جیل میں دیکھا آپ نے کیا دیکھامین اپنے باپ کی زبان اور گلہ کٹتے ہوئے دیکھا آپ نے کیا دیکھا،سیاست میرے خون میں ہے ، تبدیلی اس وقت آئی تھی جب ہم نے مشرف کو یہاں سے نکالا گیا تھا، تبدیلی تب آئی تھی جب بی بی نے نعرہ لگایا تھا مانگ رہا ہے ہر انسان ، روٹی کپڑا اور مکان، سیاست قربانیوں سے ہوتی ہے ، سیاست عبادت ہوتی ہے جومیرے بڑوں نے کی اور میں بھی کر رہا ہوں اور مجھے اس پر فخر ہے، انہوں نے بدین کی عوام کو 19نومبر کی تاریخ یاد دلاتے ہوئے کہا کہ یاد رکھنا کہ ٹھپہ صرف تیر پر لگانا ہے۔