پائی خیل (نامہ نگار) یوسی پائی خیل میںشام کاسورج ڈھلتے ہوئے بلدیاتی امیدواروں کی ریلیوں، جلسوں کی انتخابی مہم اختتام کوپہنچی تفصیلات کے مطابق یونین کونسل پائی خیل میں شام کاسورج ڈھلتے ہی بلدیاتی امیدواروں کی ریلیوں اورجلسوں کی مہم اختتام کوپہنچی۔علی الصبح انصاف گروپ کے امیدواربرائے چئیرمین نصراللہ خان نے ریلی نکالی جس میں کثیرتعدادلوگوں نے شرکت کی۔بعدازاں پی ٹی آئی کے امیدوارمحمدحنیف خان کی قیادت میں ریلی نکالی گئی۔آزادامیدوارمحمداسلم خان ،آزاد امیدوارعنایت اللہ خان نے بھی شاندارجلسوں سے خطاب کیا۔آخرمیں آزاد امیدوار برائے چئیرمین عامرعلی خان نے دادامیاں محمد ورالی پائی خیل پارک میں انتخابی جلسہ کیا۔آخری جلسہ پرآزادامیدوارعامرعلی خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ غریب عوام کے فلاح وبہبودکے لئے دن رات ایک کردوں گا۔19نومبرکوجیت ہمارامقدرہوگی۔جیت کرتھانہ اورپٹوارخانہ ٹائوٹ کلچرکاخاتمہ کردوں گا۔اورضلعی چئیرمینی کے لئے بطورِامیدوارہوں گا۔دن بدن بڑھتی ہوئی مقبولیت دیکھ کرمخالفین خائف ہورہے ہیں ۔آخری جلسہ سورج کے غروب ہوتے ہی اختتام پذیرہوا۔اب یونین کونسل پائی خیل کے تمام امیدواران 19 نومبر کے سورج غروب ہونے کے انتظارمیں ہیں ۔کہ عوامی ووٹ کی طاقت سے کامیابی کاتاج کس کے سرپرسجنے کوہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پائی خیل (نامہ نگار) دادامیاں محمدورالی پارک پائی خیل میںعمران خان کے جلسہ کے دوران لوگ اپنی جیبیں کٹوابیٹھے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ سے پیوستہ روز بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے دادامیاں محمد ورالی پارک پائی خیل میں تحریک انصاف کے قائد عمران خان کے جلسہ کے دوران لوگ اپنی جیبیں کٹوابیٹھے ۔جس سے پی ٹی آئی کے ووٹروں ،سپوٹروں اورتماشہ گروپ کوکافی نقصان اٹھاناپڑا۔جن لوگوں کی جیبیں کٹ گئیں اورکافی نقصان اٹھاناپڑاان کے گھروں پرایک دوسرے سے افسوس کیلئے لوگوں تانتاباندھارہا۔