کراچی (جیوڈیسک) سندھ ہائی کورٹ نے مون گارڈن کیس کی سماعت 3 دسمبر تک ملتوی کر دی، عدالت نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آئئدہ سماعت تک کسی رہائیشی کو بے دخل نہ کیا جائے۔
سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس جنید غفار پر مشتمل ڈویژن بینچ میں مون گارڈن کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت تک کسی رہائیشی کو بے دخل نہ کیا جائے۔
عدالت نے ہائی کورٹ کے ناطر کو ہدایت کی کہ وہ مون گارڈن کا معائنہ کر کے اپنی رپورٹ تیار کر کے عدالت کو پیش کریں۔ جسٹس سجاد علی شاہ نے ریمارکس دئیے کہ عدالت سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد چاہتی ہے۔