پیرس (زاہد مصطفی اعوان) پیرس میں دہشت گردی کے واقعات کے بعد پولیس نے بڑے بڑے آپریشن شروع کر دئیے ہیں، جبکہ پولیس نے علی الصبع سینٹ ڈینی کے علاقے میں پولیس۔ جندا میری پولیس اور اینٹی ٹیرو رسسٹ پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ سینٹ ڈینی میں چھاپہ مارا ہے۔یہ آپریشن تاحال جاری ہے۔
ابھی تک کسی بھی دہشت گرد کی گرفتاری کی کوئی اطلاح موصول نہیں ہوئی۔ جبکہ پولیس کا آپریشن تاحال جاری ہے اور مشتبہ دہشت گردوں کی سینٹ ڈینی کے علاقے میں موجودگی کی اطلاعات ہیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق پولیس کے اپریشن میں دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں، تاحال اس بات کی سرکاری طور پر کوئی اطلاح نہیں ہے۔
جہاں پر پولیس نے آپریشن کیا ہے وہاں پر زیادہ تر مسلمان آباد ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق سینٹ ڈینی میں جاری اپریشن میں دو دہشت گرد وں کو ہلاک کر دیا گیا اور دو کو گرفتار کر لیا گیا۔