کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی سٹی ایریا PS-120 کے صدر چوہدری اصغر آرائیں نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی عوامی قوت پر یقین رکھتی ہے اور انشا اللہ عوامی حمایت کے ساتھ شہر کراچی کا آئندہ میئر پاکستان پیپلز پارٹی کا نامزد ہوگا شہر کراچی کے عوام بلا خوف و خطر شہر کی تعمیر و ترقی اور علاقائی مسائل سے نجات کے لئے 5دسمبر2015ء کو اپنے ووٹوں سے عوامی خدمت گار وں کا انتخاب کریں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیاتی انتخابی مہم کے سلسلے میں ضلع کورنگی یونین کمیٹی نمبر10شاہ فیصل کالونی کے وارڈ نمبر 4سے جنرل کونسلر کے اُمیدوار سید محمد سلمان کی رہائش گاہ پر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اُمیدوار برائے چیئر مین یوسی 10محمد عبدالقدیر شریف ،وائس چیئر مین احسان اللہ صدیقی ،پاکستان پیپلز پارٹی یونین کمیٹی نمبر10کے صدر غلام نبی (گلابی) جنرل سیکریٹری ابو بکر بن محبوب ،انفارمیشن سیکریٹر ی رانا طاہر زبیر،لوکل چیئر مین ذکواة و عشر کمیٹی مولانا ابو الفتح ،کلیم علوی اور پی پی پی شاہ فیصل ٹائون شعبہ خواتین کی انفارمیشن سیکریٹری افشین نے بھی خطاب کیا۔عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اُمیدوار برائے چیئر مین محمد عبدالقدیر شریف، وائس چیئر مین احسان اللہ صدیقی اور وارڈ نمبر4سے جنرل کونسلرکے اُمیدوار سید محمد سلمان نے کہاکہ عوام کو علاقوں میں درپیش مسائل سے نجات اور ترقی ہمارا منشور ہے انہوں نے کہاکہ شاہ فیصل تعمیر و ترقی اتحاد کامیابی کے بعد عوام کو درپیش پینے کے پانی ،سیوریج سسٹم ،سڑکوں کی حالات زار اور صفائی وستھرائی سمیت تمام بلدیاتی مسائل سے نجات دلا ئے گی اس موقع پر علاقہ معززین نے شاہ فیصل تعمیر و ترقی اتحاد پینل کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ 5دسمبرکو شاہ فیصل تعمیر و ترقی اتحاد پینل کو انتخابی نشان سوٹ کیس پر مہر لگا کر کامیاب بنائیں۔