ایم کیوایم کے اراکین سندھ اسمبلی کے استعفے واپس لینے کی درخواست منظور

MQM Members

MQM Members

کراچی (جیوڈیسک) سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ انہوں نے ایم کیو ایم کے اراکین کے استعفے واپس لینے کی درخواست منظور کرلی ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران آغا سراج درانی نے کہا کہ ایم کیو ایم کے ارکان اسمبلی نے اپنے استعفے واپس لینے کی درخواست کی تھی جسے منظور کرلیا گیا ہے، اب ایم کیو ایم کے ارکان اسمبلی میں آسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کی بہتری کے لیے ورکنگ ریلشن شپ ہونی چاہئے،صوبے کی بہتری کے لیے تمام جماعتوں کو کہیں گے وہ ہمارے ساتھ کام کریں،ایم کیوایم حکومت میں شمولیت کی دعوت وہ نہیں دے سکتے ، یہ کام توسندھ حکومت ہی کرسکتی ہے۔

اسپیکرسندھ اسمبلی نے کہا کہ بلاول کابدین میں اسی طرح استقبال ہوا جس طرح بے نظیر بھٹو کا ہوتا تھا، پیپلزپارٹی کو اپنے مفاد میں استعمال کرنے والوں کا حشر برا ہوگا، ذوالفقار مرزا تو چھوٹے آدمی ہیں، بڑے بڑے لوگوں نے پارٹی کو چھوڑا ان کا حشر عوام کے سامنے ہے۔

وزیربلدیات ناصرشاہ سے وزارت واپس لینے سے متعقل ان کا کہنا تھا کہ ناصر شاہ اچھے آدمی تھے پتہ نہیں کیا ہوا ہے، ان کا اپنا خیال ہے کہ وہ عمرے پر جارہے ہوں گے اسی لئے ان سے وزارت واپس لی ہوگی۔