کروڑلعل عیسن (نامہ نگار) علامہ طاہر القادری امن محبت اخوت کے داعی ہیں۔جنہوں نے جدید انداز میں کتب کی تشریح کی۔پاکستان عوامی تحریک اور پی ٹی آئی کی منزل ایک ہے ۔ہمیں قائداعظم کا پاکستان بنانے کے لئے جدوجہد کرنا ہو گی ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر سر داربہادر خانMPAعبدالمجید خان نیازی پاکستان عوامی تحریک کے ضلعی صدر محمد نواز قادری نے PATکی جانب سے PTIکے امیدوارو کی حمایت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم نے دھرنوں کے دوران حکومتی ظلم وجبر کے خلاف مل کر جدوجہد کی۔منہاج القرآن والوں نے ڈسپلن سے کام کیا اور خصوصا خواتین کی حفاظت کی ۔انشااللّہ آئندہ بھی ظلم و جبر کا مقابلہ کر کہ اس ملک کو آزاد کروائے گے۔انہوں نے پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے پی ٹی آئی کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔محمد نواز قادری اور غلام شبیر جھکڑ نے کہا موجودہ حکومت قاتلوںکی حکومت ہے 3سالہ دور میں زلزلے،سیلاب ،خود کش حملے ،ٹرین،بس حادثے کسی جگہ امن ہے نہ سکون۔نوجوان ڈگریاں تھامے دربادر ہیں اور یہاں میٹرو بس اور نج ٹرین چلائی جا رہی ہے اس موقع پر چوہدری شاہد گجر ،چوہدری ضیاء الحسن گجر،ڈاکڑ محمود الحسن مصطفائی ،شیخ حاجی فدا حسین ،انتظار قریشی ، ایازخان نیازی ودیگر موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کروڑلعل عیسن (نامہ نگار) کھوکھر برادری نے وارڈنمبر5کے امیدوار افضل خان بھٹی کی حمایت کا اعلان کر دیا۔تفصیل کے مطابق التقوی ویلفیئر سو سائٹی کے صدر ملک اسمائیل کھوکھر کے ڈیرے پر اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک مقبول احمد ،ماسٹر غلام یا سین ،ماسٹر رشید احمد ،حاجی غلام رسول کھوکھر ،فوجی ذوالفقار علی ،ملک امان اللّہ،ملک انوار احمد ،ماسٹرذوالفقار،محمد حنیف خان ،محمد فاروق محمد حسن سمیت کھوکھر برادری کے افراد نے شرکت کی اور امیدار جرنل کونسلر واراڈ نمبر5افضل خان بھٹی کی حمایت کا اعلان کیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کروڑلعل عیسن (نامہ نگار) میرے خلاف پراپوگنڈا کرنے والے ناکام ہوں گے الیکشن ہر صورت لڑوں گا۔ان خیلات کا اظہار وارڈنمبر 10کے امیدوار جنرل کونسلر محمد ارشد شاہین نے کیا ۔انہوں نے کہا کے مخالفین آئے روز جھوٹی اور بے بنیاد افوائیںپھیلا رہے ہیں انشااللّہ انہیں ناکامی کا سامنا کرنے پڑے گا 5دسمبر کا دن میری کامیابی کی نویدلے کر آئے گا۔