ایتھنز: پولیس اور کسانوں میں جھڑپں، سڑکیں میدان جنگ بن گئیں

Police Farmers Clash

Police Farmers Clash

ایتھنز (جیوڈیسک) مظاہرین یونانی پارلیمنٹ کی جانب مارچ کر رہے تھے، پولیس نے مظاہرین کو روکنے کی کوشش کی تو مظاہرین اشتعال میں آ گئے اور پولیس پر سنگباری کی۔

پولیس کی جوابی کارروائی سے مظاہرین منتشر تو ہو گئے، تاہم حکومت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

یونان میں کسانوں کو خصوصی مراعات حاصل تھیں تاہم حالیہ بیل آؤٹ پیکج سے کسانوں کو مراعات چھن جانے کا خظرہ لاحق ہو گیا ہے جس کی وجہ سے وہ بیل آؤٹ پیکج کی مخالفت کر رہے ہیں۔