ممبئ (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکار اپنے مداحوں کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ان کے زخم بڑے نہیں اور وہ اب بہتر محسوس کررہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق عامر خان لدھیانہ میں اپنی نئی فلم ”دنگل “ کی عکس بندی کے دوران کمر کی انجری میں مبتلا ہوگئے تھے جس کے باعث ڈاکٹر نے انہیں ایک ہفتے کیلئے مکمل طور پر آرام کرنے کی تجویز دی تھی اس خبر کے بعد مداحوں نے بڑی تعداد میں سماجی رابطے کی سائٹ پر ان کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔
اس پر عامر خان نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی انجری بڑی نہیں اور انہیں ان کے بارے میں فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔عامر خان کے ترجمان نے کہا کہ وہ ممبئی چلے گئے ہیں اور صحت یاب ہونے کے بعد جلد ہی فلم کی عکس بندی میں حصہ لیں گے ۔