کانو (جیوڈیسک) نائیجیریا کے شہر کانو میں دو خود کش بم دھماکوں میں 14 افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہو گئے.
حکام کے مطابق دھماکے شمال مشرقی نائیجیریا کے شہر کانو کی موبائل فون مارکیٹ میں ہوئے۔ جہاں دو خاتون حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ دونوں دھماکوں میں چودہ افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہو گئے۔
گزشتہ روزبھی یولا شہر میں بم دھماکے میں بتیس افراد ہلاک اور اسی زخمی ہوئے تھے۔