کوٹلہ ارب علی خاں: عزت اور زلت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے عوام کی دعاوں سے انشا اللہ اس آزمائش میں بھی سرخرو ہوں گے۔ملک پاکستان کی عدلیہ پر بھرپور اعتماد ہے ہماری طاقت کا سر چشمہ عوام ہیںان خیالات کا اظہار سالار قافلہ چوہدری عابد رضا ممبر قومی اسمبلی نے ڈیرہ چوہدری عبدالمالک پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ الیکشن 2008میں بھی میری اہلیت کو لاہور ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم اور بزرگوں کی دعاوں سے عدالت عالیہ نے میرے خلاف ہونے والی بے بنیاد پٹیشنز کو خارج کر دیا انھوں نے کہا کہ ہم نے اپنے گھر سے ابتدا کی اور علاقے میں سینکڑوں متحارب گروپوں میں صلح کروا کر امن کی شمع روشن کی ۔ہمارا مشن اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے امن وامان قائم کرنا ہے۔منفی پروپیگنڈے کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی 2008 سے لیکر اب تک ہمارے ترقی اور خوشحالی کے مشن میں سینکڑوں روڑے اٹکائے گئے مگر عوام کی طاقت سے ہر قسم کے حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیااور اپنے حلقے کی عوام کی معاشی و معاشرتی ترقی کے لئے دن رات ایک کر دیئے۔ہمارے دروازے عوامی خدمت کے لئے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خاں : سپریم کورٹ آف پاکستان نے الیکشن پٹیشن میں ممبر قومی اسمبلی چوہدری عابد رضا کو طلب کر لیا۔الیکشن 2013حلقہ این اے 107سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری محمد الیاس نے چوہدری عابد رضا کی اہلیت کو چیلنج کیا تھا جس میں صوبائی الیکشن ٹربیونل پنجاب جسٹس کاظم علی ملک نے فیصلہ دیتے ہوئے الیکشن پٹیشن مع جرمانہ خارج کر دی تھی۔جسٹس کاظم علی ملک کے فیصلے کے خلاف چوہدری محمد الیاس نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں رٹ دائر کر رکھی ہے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے چوہدری عابد رضا کو پندرہ دن میں پیش ہوکر جواب دینے کا حکم دیا۔دریں اثناء الیکشن 2008میں سابقہ امیدوار پاکستان مسلم لیگ ق رحمٰن نصیر مرالہ نے بھی سپریم کورٹ آف پاکستان میں چوہدری عابد رضا کی اہلیت کو چیلنج کیا تھا لیکن سپریم کورٹ نے رٹ خارج کر دی تھی۔