پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ڈاکٹروں کی ہڑتال ختم ہونے کے بعد صورت حال معمول پر آگئی ہے۔ تاہم متنازع ہاسٹل تاحال بند ہے۔
لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ڈاکٹروں کی ہڑتال ختم ہونے کے بعد حالات معمول پرآگئے ہیں۔ ڈاکٹروں نے او پی ڈیز میں ڈیوٹی شروع کردی ہے۔ جبکہ وارڈز میں بھی مریضوں کا علاج ہورہا ہے۔ واضح رہے کہ پیرامیڈیکل اسٹاف اور ٹرینی ڈاکٹروں کے مابین اتوار کی رات سے ایک ہاسٹل کی ملکیت پر تنازع شروع ہواتھا۔ پیر16 نومبرکوتصادم کے بعد ڈاکٹروں نے ہڑتال کردی تھی۔
تاہم محکمہ صحت کی طرف سے مسائل کے حل کی یقین دہانی کے بعد ہڑتال ختم کردی گئی ۔ تاہم متنازع ہاسٹل تاحال بند ہے۔ جو محکمہ صحت کی قائم کردہ کمیٹی کے فیصلے کے بعد کھولا جائےگا۔