لاہور (جیوڈیسک) اورنج لائن میٹرو ٹرین پراجیکٹ کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ اورنج ٹرین پراجیکٹ شروع کرنے سے پہلے قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے۔
لینڈ ایکوزیشن ایکٹ کے تحت منصوبے کے لیے اراضی نہیں لی گئی جبکہ منصوبہ کے لیے ماحولیاتی سروے نہیں کیا گیا جس سے شہریوں کا نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ چکا ہے لہذا عدالت اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے پر کام روکنے کا حکم جاری کرے۔