تیز رفتار کار کی ٹکر سے سٹرک کراس کرنے والی 50 سالہ خاتون جاں بحق

Accident

Accident

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) تیز رفتار کار کی ٹکر سے سٹرک کراس کرنے والی 50 سالہ خاتون جاں بحق۔

تفصیلات کے مطابق بستی رحمان پورہ کے قریب حویلی الگو والی کی رہائشی 50 سالہ خاتون مینہ بی بی سٹرک کراس کر رہی تھی۔

کہ تیز رفتار کار نمبری 5194 LEB نے ٹکر مار دی جس سے مینہ بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ کار سوار موقع سے فرار ہو گیا، پولیس تھانہ مصطفی آباد مصروف تفتیش۔