کروڑ لعل عیسن کی خبر یں 19/11/2015

Tariq Pahar

Tariq Pahar

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن میں حصہ لے رہا ہوںمیراکسی پارٹی یا سیاسی گروپ سے تعلق نہیں ۔بھٹی برادری ،کھوکھر برادری اور وارڈکے دیگر دوستوں کے تعاون سے حصہ لے رہا ہوں۔ان خیالات کا اظہار امیدوار وارڈ نمبر5 محمد افضل خان بھٹی نے گزشتہ روز اخبار میں شائعے ہونے والی خبر کی تردید کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ بعض میڈیا کہ افراد جن کے رشتے دار میرے مقابلے میں حصہ لے رہے ہیں ۔میری مقبولیت سے گھبرا کر میرا تعلق سیاسی جماعت سے جوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں ایسی من گھڑت خبروں سے میراووٹ بنک کم نہیں کیا جا سکتا۔ کھو کھر برادری کہ سربراہ ملک اسماعیل نے کہا کہ مخالفعن بو کھلاہٹ کا شکار ہو کرجھوٹے اور بے بنیاد پروپگنڈا کر رہے ہیں۔انشااللّہ محمد افضل بھٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے مخالفین کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) لیہ کروڑ ڈبل روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار گاڑیاں تباہ موٹرسائیکل سوار مریض بننے لگے ۔محکمہ ہائی وے سڑک کی مرمت کے لئے آنے والے کروڑوں روپے خرد برد کر رہا ہے۔اعلی١ حکام سے صدر انجمن تاجران طارق محمود پہاڑ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کروڑ تا لیہ مین روڈ گزشتہ کئی سال سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ۔ضلعی افسران اور ممبران اسمبلی معمول ک مظابق لیہ سے کروڑ سفر کرتے ہیں لیکن لگثری گاڑیوں میں سفر کر نے والوں کو اتنی خراب سڑک نظر نہ آرہی ہے۔انہں نے کہا کہ نا صرف گاڑیاں تباہ ہوں رہی ہیں بلکہ موٹر سائیکل سوار ریڑھ کی ہڈی کہ مریض بن رہے ہیں۔انہوں نے وزیر اعلی پنجاب اور ہائی وے کے اعلی حکام سے اصلاح احوال کا مظالبہ کیا ہے