عوام نے مسلم لیگ ن کو 5 مرتبہ موقع دیا لیکن ملکی حالات نہ بدلے۔ شیخ محمد ایوب

Speech

Speech

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) عوام نے مسلم لیگ ن کو 5 مرتبہ موقع دیا لیکن ملکی حالات نہ بدلے۔ اج کا کاشت کار اور تاجر سب اپنی اپنی جگہ پریشان ہیں۔مسلم لیگ ن نے یہاں قاتلوں اور پولیس دلالوں کو ٹکٹ جاری کیئے۔بہادر خان سیہڑ کروڑ سٹی یونین کونسل تھل جنڈی میں غرور کا سر نیچا ہو گا مجید نیازی کامیاب ہو کر وارڈ کے لوگوں کی تقدیر بدل دوں گا شیخ عارف تفصیل کے مطابق وراڈ نمبر13میں PTIکے امیدوار شیخ محمد عارف کے انتخابی جلسہ سے سابق وقافی وزیر بہادر خان سیہڑ ،MPAمجید نیازی رانا محمد عثمان شاہرون قریشی،شیخ محمد ایوب نے خطاب کیا۔

سردار بہادر خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے عوام کو مایوس کیا ہے کسانوں اور تاجروں کی محرمیوں میں اضافہ ہوا ہے ۔حالت یہ ہے کہ کاشت کار اپنی زمینیں فروخت کر رہے ہیں۔حکومت کی جانب سے تاجروں پر لگایا گیا ٹیکس سراسر غلط ہے یہاں پر پورے پنجاب کے اضلاع کا تعلیم ،صحت اور زراعت کا165ارب کا فنڈ لاہور میں اورنج ٹرین پر لگایا جا رہا ہے جس سے جنوبی پنجاب کی محرومیوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 48فیصد بچیاں اور42فیصد بچے وسائل کی کمی کہ باعث سکول نہیں جا سکتے ۔ہسپتالوں میں ادویات ہے نہ سکول میں مفت کتابیں۔NA181کی کہیں نمائندگی نظر نہیں آتی۔MNAنے اسمبلی میں علاقے کہ مسائل کے لئے آج تک بات نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ یہا ں پر مسلم لیگ ن نے بھٹی برادران جیسے قاتلوں پولیس ٹائوٹ اور بد کردار لوگون کو ٹکٹ جاری کئیے سیاست انتہائی سنجیدہ عمل ہے جو اآپ کی تبدیلی کا مظہر ہے ۔شیخ محمد عارف جیسے پڑھے لکھے اور دینت دار امید وارو کا چنائو کریں اس کے لئے آپ کو سنجیدہ فیصلے کرنے ہوں گے۔MPAمجید خان نیازی نے کہا ہم نے خاندانی

سیاست کے خاتمے کا عظم کر رکھا ہے سابقہ دور میں لوٹ کھسوٹ کرنے والے اور لوگوں کو انتقام کا نشانے بنانے والے فرعونوںکو کروڑ سٹی اور یونین کونسل تھل جنڈی میں شکست دے کر غرور کا سر نیچا کرے گے۔امیدوار شیخ عارف نے کہاکہ کامیاب ہوکر مفت قانونی امداد فراہم کروں گا جلسہ سے PTIکے تحصیل صدر رانا عثمان ،سٹی صدر شاہرون قریشی اور شیخ محمد ایوب کروڑ سٹی کی تاریخ کے بلدیاتی الیکشن کے بڑے جلسے میں شرکت کی۔