پائی خیل (نامہ نگار) یوسی پائی خیل کے عوام نے عنایت اللہ خان کے سر پر چیئرمینی کا تاج سجا دیا تفصیلات کے مطابق یونین کونسل پائی خیل نمبر 27 میں پانچ امیدواروں کے مابین کانٹے دار مقابلہ ہوا۔
آزادامیدوارعنایت اللہ خان نے میدان مارلیا۔آزاد گروپ کے عنایت اللہ خان انتخابی نشان بوتل1635ووٹ لے کرپہلے نمبرپر،پاکستان تحریک انصاف کے محمدحنیف خان انتخابی نشان بلا1510ووٹ لیکردوسرے نمبرپر،آزادامیدوارمحمداسلم خان انتخابی نشان الماری1298ووٹ لیکر تیسرے نمبرپر،آزادامیدوارعامرعلی خان انتخابی نشان بالٹی1006ووٹ لیکرچوتھے جبکہ انصاف گروپ کے آزادامیدوارنصراللہ خان انتخابی نشان بلے باز979ووٹ لیکرآخری نمبر پر رہے۔
Malik Mohammad Azam
آزادامیدوارچیئرمین عنایت اللہ خان ،وائس چیئرمین ملک محمد اعظم کی کامیابی پرپائی خیل ہائوس پرسپورٹران خوشی ومسرت کااظہارکرتے رہے۔کامیابی کی مبارکباددینے والے لوگوں کوتانتاباندھاہواہے۔
جبکہ خوشی میں لوگوں کومٹھائی کھلائی جارہی ہے۔اورمعززبزرگ سپورٹران کے سروںپرروایتی پگ رکھی گئی ہیں۔
بعدازاں عنایت اللہ خان نے اہل علاقہ کے عوام کادل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ بھی ادا کیا۔