پیرمحل کی خبریں 20/11/2015

Pir Mahal

Pir Mahal

پیرمحل ( نامہ نگار ) پی ٹی آئی کے امیدوار کا جیت کی خوشی میں سینکڑوں افراد کے ہمراہ مخالف امیدوار کے گھر پر حملہ اندھا دھند فائرنگ ،پتھرائو سے خواتین بچے زخمی گھر کے باہر لگائے گئے کیمپ میں توڑ پھوڑ تفصیل کے مطابق لوئر کالونی پیرمحل کے رہائشی محمد اصغر علی جوکہ وارڈنمبر 14 سے مسلم لیگ ن کا جنرل کونسلر کا بلدیاتی امیدوار تھا وارڈنمبر 14 کا انتخابی رزلٹ کا اعلان ہواتو پی ٹی آئی کے امیدوار حاجی محمد شریف ولد جان محمد، اور اس کے بیٹے محمد عابد ولد محمد شریف، نے اپنے دیگر ساتھیوں محمد انور ولد حاجی جیونا،4 عبدالرحمن ولدفتح محمد ، ارشاد امانت ولد امانت علی ،تاج دین ولد نذردین ،عمران ولد عبدالمجید،اللہ رکھا ولد خادم حسین،زاہد ولد بشیر احمد ،وقاص ولد عبدالستار،صابر ولد محمد افضل،شہباز عرف بگا ولد محمد صدیق،شہزاد ولد حنیف ہمراہ 200 کس نامعلوم مسلح آتشیں اسلحہ ،ڈنڈے سوٹے آہنی راڈ پیدل موٹرسائیکل سوار انتخابی ریلی نکالتے ہوئے گورنمنٹ پرائمری سکول غریب آباد پیرمحل سے نعرے لگاتے ہوئے آئے اورمحمد اصغر علی کے گھر واقع لوئرکالونی گلی نمبر3کے سامنے کھڑے ہوکر سخت نعرے بازی کرتے ہوئے موٹرسائیکلوں پر ون ویلنگ اور ہوٹنگ کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرنا شروع کردی ریلی میں شامل شرکاء نے اینٹوں روڑوں سے گھر پر پتھرائو کرکے متعدد افراد جن میں خواتین بچے بھی شامل ہے کو شدید زخمی کرڈالا انتخابی دفترمیں پڑی ہوئی کرسیاں ٹی وی اور دیگر سامان توڑ پھوڑ ڈالا حملہ آوروںنے کیمپ میں موجود 10/12 لوگوں کو اغواکرکے لے جانے کی کوشش کی تھانہ پیرمحل پولیس نے 15کال پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) لڑائی کے مختلف واقعات میں خواتین سمیت 12افراد شدید زخمی تفصیل کے مطابق چک نمبر744گ ب میں سالاں بی بی زوجہ محمدا قبال ، کوثر بی بی زوجہ غلام عباس کو سونا، یٰسین وغیرہ نے کھیتوں میں کام کرتے ہوئے تشددکرکے زخمی کرڈالا چک نمبر680/21گ ب میں انتخابی رنجش پرڈنڈوں سوٹوں کے آزادانہ تصادم میں خان محمد ولد عبدالحمید ،مقصود احمد ولد خان محمد ،احسان علی ولد محمدصدیق ، محمد شفیق ولد قائم علی ، عبدالخالق ولد عبدالحمید ،خالد فاروق ولد عبدالخالق زخمی ہوگئے بی پلاٹ میں انتخابی رنجش پر زلیخاں بی بی زوجہ یٰسین ، محمد حسن ولد محمد نذیر، محمدنعیم ولد عبدالحمید ، محمدر مضان ولد عبدالرشید شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو سول ہسپتال میں طبی امدا د دی گئی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) اڑھائی کروڑ روپے سے رضا فاروق میموریل لائبریری کی تکمیل مکمل ہونے کے باوجود عوامی نوعیت کے منصوبہ کو عوام کے لیے کھولانہ جاسکاتفصیل کے مطابق معروف قانون دان مصطفی رمدے اور ایم این اے میاں اسدالرحمن کی ذاتی کاوش سے پنجاب حکومت کی گرانٹ سے پیرمحل شہر میں اڑھائی کروڑ روپے کی خطیر رقم سے رضافاروق میموریل لائبریری کا قیام عمل میں لایا گیا جو تکمیل ہونے کے باوجود اس لائبریری کو عوام کے لیے ناگزیر وجوہات کی بناء پر کھولا نہ جاسکا رانا شمشاد علی صدر اخبار فروش یونین پیرمحل سمیت سماجی فلاحی حلقوںنے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ، ایم این اے چوہدری اسدالرحمن ، ماہر قانون دان چوہدری مصطفی رمدے سے اپیل کی رضا فاروق میموریل لائبریری کو عوامی مفاد کے پیش نظر جلد ازجلد کھولا جائے تاکہ علاقہ میں تعلیمی ترقی سمیت اڑھائی کروڑ روپے سے تعمیر لائبریری کے قیام کے مقاصد حاصل ہوسکیں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل( نامہ نگار ) تحصیل کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزادا میدواران پہلے ،مسلم لیگ دوسرے جب کہ پی ٹی آئی ایک نشست پر کامیابی حاصل کر سکی دربار قطبیہ کے سجادہ نشین پیر قطب علی شاہ یونین کونسل نمبر77سے بلامقابلہ منتخب ۔رہنما تحریک انصاف چوہدری محمد سرور کے بھانجے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر چیئرمین یونین کونسل منتخب ہو گئے ۔تفصیل کے مطابق تحصیل کی 13یونین کونسلوں کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق 8آزاد ،4مسلم لیگ ن اورایک نشست پر پی ٹی آئی نے کامیابی حاصل کی ۔ UC-68 سے آزاد امیدوار سید آفتاب شاہ چیئرمین منتخب ہوئے ،UC-69 سے مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار برائے چیئرمین میاں نعیم رزاق 3539ووٹ لے کرکامیاب ہو گئے دوسرے نمبر پر کاشف ظفر نے 3224ووٹ حاصل کیے ،UC-70 سے آزاد امیدوار چوہدری عرفان الحسن 3604ووٹ لے کرکامیاب ہو گئے دوسرے نمبر پر مسلم لیگ ن کے امیدوار امان اللہ نے 2920ووٹ حاصل کیے چیئرمین منتخب ہوئے،UC-71سے آزاد امیدوار چوہدری سائیں خالد شریف چیئرمین منتخب ہوئے،UC-72سے مسلم لیگ ن کے چوہدری محمد نعیم ہاشم چیئرمین منتخب ہو گئے ،UC-73سے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار برائے چیئرمین رانا محمد اعظم خاں کامیاب ہو گئے،UC-74 سے آزاد امیدوار برائے چیئرمین محبوب احمد کامیاب ہو گئے، UC-78سے آزاد امیدوار برائے چیئرمین رانا وارث احمد خاںمنتخب ہو گئے،UC-79سے رہنما تحریک انصاف سابقہ گورنر چوہدری محمد سرور کے بھانجے چوہدری نجف ریاض اللہ مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر چیئرمین کامیاب ہو گئے،UC-80سے مسلم لیگ ن کے چوہدری منیر احمد چیئرمین منتخب ہوئے ،UC-82سے آزاد امیدوار چوہدری محمد اصغر چیئرمین منتخب ہونے میں کامیاب ہوگئے اورUC-85سے آزاد امیدوار محمد علی ہراج چیئرمین منتخب ہو گئے جبکہ یونین کونسل نمبر70کے جنرل کونسلر کے لیے وارڈ نمبر1سے اکبر علی مسلم لیگ ن کے امیدوار کامیاب ہوئے ، وارڈنمبر2سے رانا محمد اکمل آزاد امیدوار جنرل کونسلر منتخب ہوئے ، وارڈنمبر3سے محمد رفیق خان آزاد امیدوار منتخب ہوئے ، وارڈنمبر4سے شہباز احمد آزاد امیدوار منتخب ہوئے وارڈنمبر5سے سجاول خان آزاد امیدوار کامیاب ہوئے وارڈنمبر6سے سرور علی آزاد امیدوا رکامیاب ہوئے ۔نو منتخب سیاسی نمائندوں کے حمایتیوں نے انتخابات میں جیت کی خوشی میں بڑی ریلیاں نکالنے کے ساتھ ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے ہوئے مٹھائیاں بھی تقسیم کیں