جھنگ (نامہ نگار) علاقہ اور عوام کے مسائل کا اولین ترجیحات میں شامل ہے، سیوریج اور گلی نالوں کی تعمیر سمیت دیگر دیرنہ مسائل کو فوری حل کروں گا اور عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔ ان خیالات کا اظہار امیدوار برائے کونسلر وارڈ نمبر 9 آفتاب احمد بھٹی نے گزشتہ روز اپنے علاقہ میں ڈور ٹو ڈور کمپیئن کے دوران ووٹرز سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ سے پسماندگی ختم کر نا اور عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا اولین تر جیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات سے قبل بھی عوام کے دکھ درد میں بر ابر کے شریک رہے ہیں اور الیکشن جیتنے کے بعد بھی عوام کے کندھے سے کندھا ملا کر چلوں گا اور وارڈ کے کسی بھی فرد کو شکایت کا موقع نہیں دوں گا، انشاء اللہ کامیاب ہوکرعوام کے مسائل ان کی دہلیزپرحل کروںگااورعلاقہ میںترقیاتی کاموںکاجال بچھادوںگا،عوامی اعتماددیکھ کرمخالفین کی نیندیںاڑچکی ہیں۔انہوںنے مزیدکہاکہ ہمیشہ عوامی خدمت کومدنظررکھتے ہوئے سیاست کی ہے انتقامی سیاست کے قائل نہیں۔انکاکہناتھاکہ عوام کے دل میںہماراپیاراوراعتماددیکھ کرمخالفین کی نیندیںاڑگئیںہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گھر میں اچانک اگ بھڑک اٹھی لاکھوں کا مال خاکستر جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) تفصیلات کے مطابق فیصل آبادروڈالریاض سینما کے قریب راناارشدنامی شخص کے گھر میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اچانک اگ بھڑک اٹھی جس سے لاکھوں کا مال خاکستر ہوا یسکیو 1122کے عملہ نے بروقت پہنچ کر ا گ پر قابو پالیا اور لاکھوں کا مال محفوظ کیاتاہم کوئی جانی نقصان نہیںہوا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ریسکیو 1122 نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا جھنگ(تحصیل رپورٹر) تفصیلات کے پہلا حادثہ یوسف شاہ روڈ جگر ہوٹل کے قریب دوتیز رفتار چنگچی رکشہ کے درمیان سے پیش آیاجس سے 18سالہ بختیار 12سالہ فائزہ شدید زخمی ہوئی دوسرا حادثہ چنیوٹ روڈ دربار شاہ حسین کے قریب دو موٹر سائیکل کے آپس میں ٹکرانے سے پیش آیا جس سے 45سالہ محمد جہانگیر50سالہ شمع شدید زخمی ہوا تیسرا حادثہ فیصل اباد روڈ بائی پاس کے قریب دو تیز رفتار موٹر سائیکل کے آپس میں ٹکرانے سے پیش آیا جس سے 20سالہ افتخار28سالہ قاسم 36سالہ فاروق شدید زخمی ہو ا ٔ چوتھا واقعہ بھکر روڈ چونگی کے قریب موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم افراد نے 25سالہ علی رضا ولد مشتاق احمد کو گولی ماری اور فرار ہو گئے جس سے وہ زخمی ہو گیا جنھین ٰ ریسکیو1122 کی ٹیم نے بر وقت پہنچ کر ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا۔