دبئی: پاکستان کو انگلینڈ کیخلاف سیریز میں 1۔3 سے شکست

 England

England

دبئی (جیوڈیسک) انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، ایلکس ہیلز اور جے جے رائے نے مہمان ٹیم کو چون رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا، ایلکس ہیلز بائیس رنز بنا کر محمد عرفان کی گیند پر آوٹ ہوئے۔ جے جے رائے نے سیریز کی دوسری نصف سنچری چونسٹھ گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے مکمل کی۔

رائے کو چھہتر کے انفرادی سکور پر اس وقت نئی زندگی ملی، جب یاسر شاہ کی گیند پر محمد رضوان نے ان کا کیچ گرا دیا، تاہم بالآخر 102 رنز پر رائے کو یاسر ہی نے آؤٹ کیا۔ ان کا کیچ بابر اعظم نے پکڑا۔ انہوں نے 117 گیندوں کا سامنا کیا۔ روٹ نے 71 گیندوں پر 71 رنز بنائے۔ جبکہ مورگن 14 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ بٹلر 116 پر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ ٹیلر 13 رنز پر آؤٹ ہو گئے۔ معین علی 4 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

مہمان ٹیم نے مجموعی طور پر 355 رنز بنائے۔ محمد عرفان نے 64 رنز دے کر دو وکٹیں لیں۔ انور علی نے 75 رنز دئیے اور کوئی وکٹ نہیں لی۔ وہاب ریاض نے 70 رنز دئیے اور کوئی وکٹ نہیں لی۔یاسر شاہ 57 رنز دے کر صرف ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔ شعیب ملک نے 59 رنز دئیے اور کوئی وکٹ نہ لے سکے۔ جبکہ اظہر علی نے 26 رنز دئیے اور وہ دو وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے اظہر علی اور احمد شہزاد اوپننگ کے لئے آئے جو ٹیم کو ایک اچھا سٹارٹ دینے کیلئے پرعزم دکھائی دیتے تھے۔ مگر یہ اعتماد اس وقت ٹوٹ گیا جب احمد شہزاد 45 کے مجموعی اسکور پر 13 رنز بنا کر معین علی کےہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

اظہر علی 44 رنز کی جارحانہ ایننگز کھیل کر پویلین لوٹ گئے۔ محمد حفیظ 37 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ بابر اعظم 51 رنز بنا کر کیچ آؤٹ آؤٹ ہوئے۔ شعیب ملک 52 رنز پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ محمد رضوان 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

سرفراز 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ وہاب ریاض صرف ایک رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ انور علی 24 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔ یاسر شاہ 5 رنز بنا کرآؤٹ ہو گئے ہیں۔ جبکہ محمد عرفان کوئی رنز بنائے بغیر ناٹ آؤٹ رہے۔