باماکو (جیوڈیسک) شدت پسند تنظیم انصار الدین نے مالی کے دارالحکومت باماکو کے ایک ہوٹل پر حملہ کیا اور 170 افراد کو یرغمال بنا لیا تھا۔ یرغمال بنائے گئے افراد میں پوٹل میں مقیم 140 افراد عملے کے 30 اراکین شامل تھے۔
ہوٹل میں مقیم چھ مہمانوں کا تعلق ترکی، 20 بھارتی اور 10 چینی شہری موجود تھے۔
اقوام متحدہ کی امن فوج نے مالی کی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ اس آپریشن میں حصہ لیا اور یرغمال بنائے گئے تمام افراد کو رہا کروا لیا۔
اطلاعات کے مطابق اس آپریشن میں تین افراد ہلاک جبکہ دو فوجی بھی زخمی ہوئے۔