پیرس (جیوڈیسک) پیرس حملوں کے ایک گھنٹے بعد عبدالحمید اباعود قریبی ریلوے اسٹیشن کے پاس دیکھا گیا۔
پیرس حملوں کا ماسٹر مائنڈ عبدالحمید اباعود ایک ہفتے بعد سینٹ ڈنی میں مارا گیا لیکن ایک سی سی ٹی وی ویڈیو میں انکشاف ہوا ہے کہ اباعود واقعے کے ایک گھنٹے بعد ہی قریبی میٹرو اسٹیشن کے پاس دیکھا گیا تھا۔
ویڈیو کے مطابق اباعود مونٹریال کے علاقے میں موجود تھا لیکن ناقص تحقیقات کی وجہ سے وہ ایک ہفتے تک دوبارہ نظروں سے اوجھل رہا۔
ادھر پیرس میں اسٹیڈیم پر حملہ کرنے والے دوسرے خودکش بمبار کی شناخت ہوگئی ہے ، پیرس کے وکیل استغاثہ کے مطابق 2 خودکش بمبار اکتوبر میں یونان کے ذریعے فرانس میں داخل ہوئے تھے۔