قصور (محمد عمران سلفی سے) ڈی سی او قصور عدنان ارشد اولکھ نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں ڈینگی کی روک تھام کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور ڈینگی لاروا کے خاتمہ کیلئے ان ڈور اور آئوٹ ڈور سرویلنس میں کسی قسم کی کوتا ہی یا غفلت برداشت نہ کی جائیگی، ڈینگی وائرس سے بچائو کیلئے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈینگی تدارک اور اسکی روک تھام کے سلسلہ میں تمام ڈیپارٹمنٹس کی ہفتہ وار کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں تمام ضلعی افسران نے شرکت کی۔
اس موقع پر محکمہ ہیلتھ کے افسران نے اجلاس کو بریفنگ دی ۔ ڈی سی او عدنان ارشد اولکھ نے چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز ، ٹی ایم اے پتوکی ، چونیاں اور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز کو میٹنگ میں غیر حاضری پر شوکاز نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا ۔ ڈینگی سرگرمیوں کے بارے میں بتایا گیا کہ ای ڈی او ہیلتھ نے نومبر کے مہینے میں 44، ڈی او ہیلتھ نے 37، اینٹا مالوجسٹ نے 96، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز نے 44اور ایگری کلچر آفیسر نے 1سرگرمی بھیجی ۔ آئوٹ ڈور سرویلنس کے حوالے سے مختلف تحصیلوں کا ڈیٹا دکھایا گیا جہاں پر مچھر کی افزائش کے مقامات موجود تھے ۔جس پر ڈی سی او نے متعلقہ ٹی ایم اوز کو حکم دیا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں پانی کے جوہڑوں ، کباڑ خانوں ، نرسریوں ، ٹائر شاپس کیخلاف فوری ایکشن لیں۔
ڈی سی او نے سیٹھی کالونی میں کوڑا کرکٹ پھینکنے پر مقامی میرج ہال کے مالک کو نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا۔اجلاس میں سکول سیشن ‘کمیونٹی ایونٹس اور فش سٹاکنگ کا ڈیٹا بھی دکھایا گیااور بتایا گیا کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز نے 172جوہڑوں میں 3لاکھ 7ہزار 800مچھلی بچہ سٹاک کیا ہے جس پر ڈی سی او نے ہدایت کی کہ اگلی میٹنگ میں تمام پونڈز کی تفصیل مہیا کی جائے۔
ڈی سی او نے حکم دیا کہ تحصیل لیول پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرز ہیلتھ کی بجائے خود اسسٹنٹ کمشنر زڈینگی میٹنگز کی صدارت کیا کریں۔ اس کے علاوہ ڈی سی او نے کہا کہ ٹی ایم اوز ڈینگی کے خلاف مہم میں اپنا کردار صحیح طریقے سے ادا کریں اور اربن ایریاز میں سیکٹر بنائیں صفائی کیلئے عملہ تعینات کریں اور انکی خود مانیٹرنگ کریں۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ اگر ان کو کہیں پانی جمع اور کوڑا کرکٹ نظر آئے توفورا اطلاع دیں تا کہ فوری اسکا سد باب کیا جائے ۔ڈی سی او نے آخر میں علماء اکرام ،تاجر برادری اور این جی اوز کے نمائندوں کا ڈینگی میٹنگ میں آنے پر شکریہ ادا کیا اور اپیل کی کہ وہ ایسے مقامات کی نشاندہی کریں جہاں ڈینگی کی ٹیمیں نہیں پہنچیں یا جہاں ڈینگی کے سلسلے میں کام نہیں ہوا تا کہ وہاں پر بھی ٹیموں کو متحرک کیا جا سکے۔
محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ 0300-0334-7575126