بدین (عمران عباس) انجانی قوتوں نے بدین میں پیپلز پارٹی کو ہر ایا، الیکشن سے ایک رات قبل پولنگ اسٹیشن کو چینج کر دیا گیا جس کے باعث بدین میں پیپلز پارٹی کو شکست ہوئی ،ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ان پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ الیکشن کراوائے جائیں، جو کچھ بدین میں پیپلزپارٹی کے ساتھ ہوا وہی اگر پی ٹی آئی کے ساتھ ہوتا تو عمران خان پاکستان اور الیکشن کمیشن کو سر پر اٹھا لیتا۔۔ ایم این اے نفیسہ شاھ بدین میں چانگ ہاﺅس پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم این اے نفیسہ شاھ نے میڈیا کو بتایا کہ ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے نتائج ان کی توقع کے خلاف ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ایک انجانی قوت نے اپنی دوستی نباتے ہوئے مرزا کو جیتوایا اور پیپلزپارٹی کو ہرایا، نفیسہ شاھ نے مزید کہا کہ الیکشن سے ایک رات قبل ہمارے 22پولنگ اسٹیشن کو تبدیل کردیا گیا جہاں پر ہماری اکثریت تھی جس کے باعث ہمارے ووٹرز پریشان ہوتے رہے، اگر ان پولنگ اسٹیشن کو تبدیل کیا گیا نا ہوتا تو شاید نتائج کچھ اور ہوتے ،انہوں نے کہا کہ کچھ بدین میں پیپلزپارٹی کے ساتھ ہوا وہی اگر پی ٹی آئی کے ساتھ ہوتا تو عمران خان پاکستان اور الیکشن کمیشن کو سر پر اٹھا لیتا نفیشہ شاھ نے ڈسٹرکٹ کونسل اور جنرل کونسل پر جیتنے والے آزاد امیدواروں کے بھی نام بتائے جنہوں نے پیپلز پارٹی میں شرکت کی۔
اس موقع پر ایم این اے کمال خان چانگ، سابقہ سنیٹر یاسمین شاہ، پپو شاہ اور ڈاکٹر عزیز میمن نے کہا کہ پولنگ اسٹیشن سے ہمارے امیدواروں اور ہمارے نمائندوں کو حراساں کیا گیا اور ان کو گرفتار بھی کیا گیاجس کے بعدمرزا گروپس کے لوگ آتے تھے اور ٹھپے لگا کرچلے جاتے تھے، انہوں نے ڈی سی بدین پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دو کروڑ کی رشوت لے کر پولنگ اسٹیشنز کو تبدیل کیا گیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس کے خلاف عدالت سے رجوع کرینگے۔