بلدیہ ٹاون میں رینجرز کے جوانوں پر حملے کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ صدیق شیرازی

Rangers

Rangers

کراچی: بلدیہ ٹاون میں رینجرز کے جوانوں پرحملے کی پرزورمذمت کرتے ہیں، دہشتگردوں کو شہر کا امن ہضم نہیں ہورہا اسی لیے رینجرز کے جوانوں پر حملہ کیا جا رہا ہے۔

ان خیا لات کا اظہار مسلم اسٹوڈنٹس آرگنا ئزیشن کراچی کے نا ظم صدیق شیرازی، ناظم عمومی غفران اﷲ ہزاروی اور ناظم اطلا عات عنا یت اﷲ فاروقی نے بلدیہ ٹاون میں رینجرز کے جوانوں پر حملے پر اظہار افسوس میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ رینجرز نے شہر میں امن کی فضا قائم کرکے شہریوں کے دل جیت لیے ہیں جو ملک دشمن عناصر کو گوارا نہیں، اسی لیے دشمن رینجرز کے جوانوں کو نشانہ بنا کر امن خراب کرنا چاہ رہے ہیں۔ انہوں نے ڈی ۔جی رینجرز سے اپیل کی کہ دہشتگردوں کے خلاف کاروائی اور تیز کی جائے اور آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشن کیا جائے۔