کراچی: جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور مرکزی جماعت اہل سنت کے نگران اعلیٰ شاہ محمد اویس نورانی صدیقی نے کہا ہے کہ ہم حکومت کو متنبہ کرتے ہیں کہ اگر کالعدم متحدہ کے وسیم اختر کو کراچی کا میئر بنانے کی کوشش کی گئی تو غازی ممتاز قادری کو پھانسی دینے کا مطالبہ کرنے والے وسیم اختر کی کھال رینجرز سے لی جائے گی، رشید گوڈیل پر حملے کی رپورٹ پیش کی جائے۔
سانحہ بلدیہ ٹائون، سانحہ نشتر پارک ،سانحہ سفورا اور اس جیسے ان گنت کیسز پر وفاقی حکومت اور سندھ حکومت نے سمجھوتہ کرلیا ہے، غازی ممتاز قادری کی رہائی کی تحریک سے منسلک ہونے والے سن لیں کہ متحدہ اور پیپلز پارٹی غازی ممتاز قادری کو پھانسی دینے کے لئے مغربی سامراج سے سمجھوتہ کر چکی ہے، اگر غازی کے معاملے پر اہل سنت کمزور ہوگئے تو اگلے مرحلے پر یہ جماعتیں قادیانیوں کی عوامی سرپرستی کرینگی اور 73ء کے آئین کے خلاف سازش کرینگی، اہل سنت کی تمام نمائندہ جماعتوں کی جانب سے نورانی چورنگی نمائش پرغازی ممتاز قادری کی رہائی کے لئے منعقدہ دھرنے سے خطاب کے لئے دعوت دینے کے جب شاہ محمد اویس نورانی صدیقی کو دعوت دی گئی تو رہائی تحریک کے رہنما مفتی غوث بغدادی نے کہا کہ آج ہمارے درمیان قائد اہل سنت کا شیر موجود ہے اور ان کی صدارت ہمارے لئے باعث اعزاز ہے۔
نورانی چورنگی نمائش پر دھرنے سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور مرکزی جماعت اہل سنت کے نگران اعلیٰ شاہ محمد اویس نورانی صدیقی نے کہا کہ غازی ممتاز قادری کی حوالے سے ہمارا موقف واضح ہے، ہم امن پسند لوگ ہیں، ہماری تاریخ انتشار سے پاک ہے، ممتاز قادری کا کیس شرعی عدالت میں منتقل کیا جائے، نتیجہ قرآن و سنت کے مطابق تسلیم کیا جائے گا، غازی کی تحریک کے روحانی وکیل قائد اعظم ہیں، سیاسی شعور اور مذہبی فریضے کی ادائیگی کا جذبہ اہل سنت کی بقا کے لئے ناگزیر ہے،عوام اپنے حقوق کے حصول کے لئے اہل سنت کے نمائندے منتخب کروائے۔
ہم حکومت کے حلق سے حقوق نکال لینگے، بالائی سندھ میں متحدہ اور زیریں سندھ میںمرحوم بھٹو کی پیپلز پارٹی نے پولنگ بوتھ پر قبضے کئے،ووٹ کا حق صرف ٹھپہ مافیا کے پاس تھا، بلدیاتی انتخابات میں قوم کو بیوقوف بنایا گیا ہے، حیدرآباد میں ہمارے نمائندوں کو سازش کے تحت ہرایا گیا، جے یو پی کا ووٹ تمام نشستوں پر دوسرے نمبر پر ہے، خطاب کے اختتام پر عوام نے بھرپور انداز میں جوش و جذبے کا اظہار کیا، رہائی تحریک کے رہنما مفتی غوث بغدادی نے کہا کہ ہم نے دیکھ لیا ہے کہ غازی کا مخالف کون ہے، جو غازی ممتاز کی مخالفت کرے گا، ہم اس کی مخالفت کرینگے، ہم نہ اسے ووٹ دینگے اور اس سے کوئی تعلق رکھیں گے، فدایان ختم نبوت ۖ کے مرکزی ناظم اعلیٰ اور مرکزی جماعت اہل سنت کراچی کے امیر مفتی عبدالحلیم ہزاروی نے کہا کہ فدایان ختم نبوتۖ کے مرکزی امیر علامہ خادم حسین رضوی صاحب کی قیادت میں قافلہ غازی ممتاز قادری کو رہا کروا کر دم لے گا۔
جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی نائب صدر محمد صدیق راٹھور نے کہا کہ ہم ناموس رسالتۖ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے ، ہم ناموس رسالت ۖ کی بقا اور غازی ممتاز قادری کی رہائی کے لئے جان دینا بھی جانتے ہیں اور جان لینا بھی جانتے ہیں، جمعیت علماء پاکستان کراچی کے ناظم اعلیٰ محمد مستقیم نورانی نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات ں عاشق رسول امیدواروں کو کامیاب کیا جائے، غازی ممتاز قادری کو پھانسی دینے کا بات کرنے والی متحدہ کا عوامی بائیکاٹ کیا جائے۔
انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے مرکزی صدر محمد زبیر صدیقی ہزاروی نے کہا کہ اہل سنت کے طلبہ و اساتذہ انجمن طلبہ اسلام کے پلیٹ فارم سے اپنی نمائندگی کو مضبوط کریں اور غازی ممتاز قادری رہائی اور ناموس رسالتۖ کے مسئلے پر عوام کو تعلیم دیں اور ناموس رسالت ۖ کی نزاکت کو اجاگر کریں، دھرنے سے جمعیت علماء پاکستان، پاکستان سنی تحریک، سنی تحریک، مرکزی جماعت اہل سنت، جماعت اہل سنت، انجمن نوجوانان اسلام، انجمن طلبہ اسلام اور دیگر سنی مذہبی جماعتوں کے قائدین اور رہنمائوں نے شرکت کی۔