کراچی (جیوڈیسک) کرنسی اسمگلنگ کیس میں فرد جرم کا سامنا کرنے والی ماڈل ایان علی جعلی پاسپورٹ بنا کر ملک سے فرار ہوسکتی ہیں۔
کرنسی اسمگلنگ کیس کی ملزمہ ایان علی اور ان کے قریبی ساتھی کسی دوسرے نام سے جعلی پاسپورٹ بنوا کر ملک سے فرار ہوسکتے ہیں جب کہ حساس اداروں نے ملک بھر کے پاسپورٹ آفسز کو ہدایت کی ہے کہ اس معاملے پرکڑی نظررکھی جائے اور خدشہ موجود ہے کہ ماڈل اور ان کے قریبی ساتھی کسی اور نام یا چہرے پر گاڑھا میک اپ کروا کر جعلی پاسپورٹ بنوا کر ملک سے فرارہونے کی کوشش کرسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ کہ 14 مارچ 2015 کو بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ماڈل ایان علی کو 6 لاکھ 6 ہزار 800 امریکی ڈالر دبئی اسمگل کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا تھا۔