کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ملیر کے رہنماء مقصود پارہ ،یونین کمیٹی نمبر 6 خلد آباد ضلع ملیر سے عوام دوست اُمیدوار بیگم مقصود پارہ اور میر حامد علی خان کا انتخابی مہم کے سلسلے میں لائق آباد ،مرغی خانہ ،عرفات ٹائون ،جمال ابراہیم ،ماہم سٹی اور آفریدی کالونی کا تفصیلی دورہ کرکے علاقہ معززین اور عوام سے ملاقات کی۔
اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنماء مقصود پارہ نے کہاکہ بلاول بھٹو کی قیادت میں قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچا یا جائیگا انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی عوام کی طاقت پر اور طاقت کا سر چشمہ عوام ہیں پر یقین رکھتی ہے مقصود پارہ نے کہاکراچی کے عوام خصوصاً ضلع ملیر کے غیور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ شہر کی تعمیر ترقی اور علاقائی مسائل کے حل کے لئے عوام دوست اُمیدواروں کو کامیاب بنا ئیں 5 دسمبر 2015ء کو تیر کے نشان پر مہر لگا ئیں۔
انہوں نے علاقہ معززین اور عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یونین کمیٹی خلد آباد کے عوام کا شکر گزار ہوں انہوں نے پیپلز پارٹی کے نامزد عوام دوست اُمیدواروں کی بھر پورپذیرائی کی اس موقع پر اُمیدوار بیگم مقصود پارہ اور میر حامد علی خان نے کہا کہ انشا اللہ کامیابی کے بعد عوامی تجاویز اور رہنمائی کے ساتھ علاقائی مسائل کو حل اور علاقائی ترقی کو یقینی بنایا جائیگا۔
اس موقع پر حلقے کے مختلف برادریوں اور معززین نے عوام دوست اُمیدواروں کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ یوسی خلد آباد سے عوام دوست اُمیدوار بیگم مقصود پارہ اور میر حامد علی خان کو کامیاب کرائیں اور 5 دسمبر کو انتخابی نشان تیر پر مہر لگا ئیں۔