لاہور: اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ زبیر حفیظ نے کہا ہے کہ فیصل آباد میں دنیا نیوز کے بیورو آفس پر حملہ درحقیقت ریاست پر حملہ ہے۔ انتہا پسند میڈیا کی آواز کو بند کرکے اپنے مضموم مقاصد پورے کرنا چاہتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی میڈیاسیل کے ذمہ داران کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے، اس کو مارشل لاء حکومتیں نہ دبا سکیں اور نہ ہی اہل صحافت نے کبھی ڈکٹیٹرز کے سامنے سر جھکایا ہے۔ ایسے حملوں کا ہونا ریاست کی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے۔
جب کہ دنیا نیوز پر حملہ کرکے ریاست کی رٹ کو چیلنج کیا گیا ہے۔ اسلامی جمعیت طلبہ صحافیوں اور میڈیا کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے دنیا نیوزکی ٹیم کی جرات کو سراہا اور جمعیت کی جانب سے اظہار یک جہتی بھی کیا