کوالالمپور (جیوڈیسک) وزیراعظم نریندر مودی نے بین اقوامی دہشتگردی سے مقابلے کے لئے نئے عالمی عزم کے ساتھ نئی حکمت عملی بنانے پر زور دیتے ہوئے آج کہا کہ کسی بھی سیاسی نظریہ، پیسہ اور ہتھیاروں سے جنگجو تنظیموں کو پھلنے پھولنے کا موقع نہیں دیا جا سکتا۔
نریندر مودی نے آب و ہوا کی تبدیلی کے موضوع پر متحد ہونے، باہمی سائبر اور سمندر سیکیورٹی تعاون بڑھانے، صحت، تعلیم اور قدرتی آفات سے نمٹنے میں تعاون بڑھانے پر زور دیا اور جنوبی چینی سمندر میں پرانے موقف کو دہراتے ہوئے ہندوستان اور بنگلا دیش کے سمندری حدود کے تنازع کو سلجھانے کی تجویز پیش کی۔