گوجرانوالہ (جیوڈیسک) عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ 24 سالہ نوجوان دانیال ٹرین کی پٹڑی کے ساتھ لگی غیر قانونی لنڈے کی دکانوں سے خریداری کر رہا تھا کہ تیز رفتار ٹرین کو آتے دیکھ کر جب دوسری طرف ہونے لگا تو وہاں پڑے پتھروں پر سے اس کا پاؤں پھسل گیا۔
تیز رفتار ٹرین کے پائیدان سے سر ٹکرا جانے سے وہ شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں لاہور ریفر کیا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا۔