کراچی کی خبریں 23/11/2015

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امریکی سینیٹرز کی جانب سے دہشتگردوں کو شکست دینے پر جنرل راحیل شریف کاشکریہ اور پاک فوج کو سلام پیش کرنے اور مل جل کر کام جاری رکھنے کے عزم کے اعادے کو امریکہ کی جانب سے پاکستان کے کردار وخدمات کا اعتراف قرار دیتے ہوئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف افواج پاکستان کے کردار اور جنرل راحیل شریف کے جمہوریت پسندانہ کردار نے آمرانہ ادوار میں پاکستان کے حوالے سے قائم ہونے والے عالمی منفی تاثر کو زائل کرکے پاکستان کو ایک ذمہ دار جمہوری ریاست‘ سربراہ عساکر کو جمہوریت کے پاسدار اور افواج پاکستان کو امن عالم کیلئے خدمات وقربانیاں دینے والی فوج کی حیثیت سے متعارف کرایا ہے جس سے پاکستان کے عالمی وقار میں اضافہ ہوا ہے جو دہشتگردی کے باعث بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور غیر اسلامی ریاستوں میں بسنے والے مسلمانوں کی تکالیف و پریشانیوں میں کمی کا باعث بنے اور پاکستانی قوم کیلئے بہتر مستقل کی راہیں بھی ہموار کریگا مگر اس کیلئے دہشتگردی کا جڑ سے خاتمہ ضروری ہے اور اس کیلئے آرمی چیف ‘ قومی قیادت اور ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو ایم آر پی کے پیش کردہ منشور ”راہ نجات و دستور فلاحی ریاست“ کا مطالعہ کرنا ہوگا اورہمیں یقین ہے کہ ایم آر پی کے منشور کا مطالعہ کرنے والا ہر محب وطن وذمہ دار پاکستانی اس منشور پر عملدرآمد کی جدوجہد میں ہمارا رفیق راہی بن جائے گا کیونکہ ہمارا پیش کردہ منشور و فارمولہ ہی ملک و قوم کے امن و تحفط اور خوشحالی و ترقی کا ضامن ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اس حقیقت سے کوئی پاکستانی انکار نہیں کرسکتا کہ قیام پاکستان کے بعد ریاست جونا گڑھ نے سب سے پہلے پاکستان سے الحاق کا اعلان کیا اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح و نواب آف جونا گڑھ مہابت خانجی کے دستخطوں سے جونا گڑھ کے پاکستان سے الحاق کا معاہدہ طے پایا جس کی رو سے جونا گڑھ پاکستان کی آئینی ریاست ہوئی مگر اس پر بھارت نے قبضہ کرلیا ۔آج اڑسٹھ برس گزرنے اور جونا گڑھ کا مسئلہ اقوام متحدہ میں ہونے اور پاکستانی وزارت خارجہ کی جانب سے جونا گڑھ کو مقبوضہ ریاست قرار دیئے جانے کے باوجود یہ مسئلہ آج تک اپنے حل اور الحاق پاکستان کو یقینی بنانے کی سنجیدہ کوششوں سے محروم ہے ۔گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے مزید کہا کہ جونا گڑھ ے موجودہ نواب جہانگیر خانجی بھی اپنے اجداد و اسلاف اور جونا گڑھ میں مقیم عوام و جونا گڑھ سے تعلق رکھنے والے محب وطن پاکستانیوں کی طرح جونا گڑھ کے پاکستان سے الحاق کی تائیدو توثیق کرتے ہیں اور ان کی بھی یہی خواہش و جدوجہد ہے کہ جونا گڑھ سے بھارتی تسلط کاخاتمہ ہو اور اس کا پاکستان سے الحاق یقینی بنانے کیلئے کشمیر کی طرح جوناگڑھ کے مسئلے کیلئے بھی عالمی فورم پر آواز اٹھائی جائے اور سنجیدہ و ذمہ دارانہ کردار ادا کرتے ہوئے اس ضمن میں سرکاری سطح پر بارآور کوشش کی جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میڈیا کی جانب سے گزشتہ برس کے دوران ملک بھر میں10ارب سے زائد کی بجلی چوری کے انکشاف پر اظہار افسوس و مذمت کرتے ہوئے پاکستان سولنگی اتحاد کے بزرگ رہنما امیر سولنگی نے کہا کہ اتنے بڑے پیمانے پر بجلی کی چوری نہ صرف قومی المیہ ہے بلکہ بجلی کی چوری سے قومی معیشت کی بربادی کے ساتھ عوام کا مستقبل بھی تباہ ہورہا ہے کیونکہ بجلی چوری لوڈ شیڈنگ کی وجہ بن کر صنعت ‘ ذراعت ‘ تجارت ‘ کاروبار اور پیداوار کا پہیہ روک دیتی ہے جس کا سب سے بڑا نقصان صرف ان غریبوں کو ہوتا ہے جو نہ تو بجلی چوری کرتے ہیں اور نہ ہی بجلی کے بلوں کی ادائیگی میں تاخیر کے موجب بنتے ہیں اسلئے بجلی چرانے والے تمام افراد ملک و قوم کے دشمن ہیں بالکل اسی طرح سے دشمن ہیں جس طرح دہشت گرد ‘ جرائم پیشہ عناصر ‘ قومی خزانے کی لوٹمار کرنے والے ‘ اختیارات کا ناجائز استتعمال کرنے والے اور راشی و کرپٹ افسران ‘ سیاستدان و حکمران ملک و قوم کے دشمن ہیں اسلئے صرف مشرف پر غداری کا مقدمہ چلاکر اپنے انتقام کی آگ ٹھنڈی کرنے کی بجائے ہر بجلی چور سمیت ملک و قوم کے ہر دشمن پر غداری کا مقدمہ چلایا اور اسے آئین کے آرٹیکل 6 کی زد میں لایا جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) معروف صحافی ‘ دانشور ‘ کالم نگار ‘ شاعر اور نقاد جمیل الدین عالی کے انتقال پر اظہار افسوس اور ان کیلئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے پاکستان راجونی اتحاد میں شامل محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی ‘ پاکستان سولنگی اتحاد کے رہنما سردار خادم حسین سولنگی ‘ خاصخیلی اتحاد کے رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ پاکستان مارواڑی اتحاد کے رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ جونا گڑھ اتحاد کے رہنما اقبال چاند ‘ نیشنل پیس کمیشن ہیومن رائٹس کے رہنما حاجی امیر علی خواجہ‘پاکستان تنولی اتحاد کے رہنما نواب آف بدھوڑھ یحییٰ خانجی تنولی و دیگر نے کہا کہ ان کی وفات سے صحافت وادب میں ایک ایسا خلاءپیدا ہوگیا ہے جسے تادیر پر نہیں کیا جاسکے گا ۔ راجونی اتحاد کے رہنماں نے کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ ساتھ کی پارکنگ سے 5 کلو وزنی بم کی برآمدگی کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات سے قبل بڑی خونریزی کا خطرہ ہے کیونکہ قرائن بتارہے ہیں کچھ قوتیں کراچی میں بلدیاتی انتخابات نہیں چاہتیں اسلئے کراچی میں کسی نہ طرح طرح بد امنی کی فضا قائم کرکے بلدیاتی انتخابات کو مو ¿خر و ملتوی کرانے کی سازش ہورہی ہے۔