کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) سابق تحصیل ناظم سردار سجاد خان سیہڑ نے مقدمہ کو انتقامی کاروائی قرار دیتے ہوے کہا کہ صاحبزادہ محبوب الحسن، منیر حسین بھٹی سمیت دیگر امیدوران انتخابی مہم کے دوران سر عام اسلحہ کی نمائش کر رہے ہیں جبکہ ممبران اسمبلی افسران کھلم کھلا امیدواروں کی الیکشن مہم چلا رہے ہیں لیکن ان کے خلاف کوئی کاروائی نہ کی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ MNAصاحبزادہ فیض الحسن اور ان کا بھتیجاکرپشن کنگ ہیں۔جو کہ اداروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔عوام ان کے امیدواروں کو مسترد کر دے گی اور ہمارے امیدوار کامیاب ہوں گے۔