کراچی (جیوڈیسک) معروف کالم نگار ،مصنف اور شاعر جمیل الدین عالی کی نمازجنازہ ادا کردی گئی، جمیل الدین عالی کی نمازجنازہ مفتی عبدالروف غزنوی نے پڑھائی
جمیل الدین عالی کی نماز جنازہ مسجد طوبیٰ ڈیفنس فیزون میں ادا کی گئی،نماز جنازہ میں سیاسی اورسماجی و دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ جمیل الدین عالی کی آرمی قبرستان نزد گورا قبرستان میں تدفین ہوگی۔
انہوں نے سوگواروں میں 4بیٹوں اور دو بیٹیوں کے علاوہ ہزاروں عقیدت مندوں اور چاہنے والوں کو سوگوار چھوڑا ہے۔عالی جی نصف صدی سے زائد عرصہ ’’جنگ‘‘ سے وابستہ رہے۔