لیبیا: دارالحکومت طرابلس میں چیک پوسٹ پر کار بم حملہ، 5 گارڈ ہلاک
Posted on November 25, 2015 By Majid Khan بین الاقوامی خبریں
Car Bomb Attack
طرابلس (جیوڈیسک) نواحی علاقوں میں سرگرم مسلاتہ ملیشیا کے ترجمان کے مطابق حملہ آور کا نشانہ طرابلس کی مصراتہ شاہراہ پر خمس کی چیک پوسٹ تھی۔
دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں زیادہ تعداد عام شہریوں کی ہے۔ حملے میں تین فوجی اور سولہ شہریوں کی گاڑیاں تباہ ہوئی ہیں۔
کار سوار حملہ آور مقامی وقت کے مطابق دس بجے چیک پوسٹ پر پہنچا اور دھماکا کر دیا۔ تا حال دھماکوں کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com