لاہور (جیوڈیسک) پولیس کی جانب سے لکھے گئے خط میں وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف سے درخواست کی گئی ہے کہ قیام امن کے معاملات کو مزید موثر بنانے کے لئے لاہور میں تھانوں اور پولیس نفری کو بڑھانے کی اشد ضرورت ہے۔
اس ضمن میں مزید تھانوں اور نفری کی منظوری دی جائے۔ خط میں کہا گیا اس وقت لاہور میں 84 تھانے اور 23 چوکیاں کام کر رہی ہیں جو ضرورت سے کم ہیں اس لئے 23 چوکیوں کو تھانوں کا درجہ دیا جائے جبکہ پولیس نفری کے حوالے سے کہا گیا کہ اس وقت لاہور پولیس کے پاس 27 ہزار اہلکار ہیں۔
پولیس کی نفری کو بھی 27 ہزار سے بڑھا کر 35 ہزار کیا جائے۔