لاہور (اقبال کھوکھر) معروف سماجی وقانونی ادارے سنٹر فارلیگل ایڈ اینڈ اسسٹنس اینڈ سیٹلمنٹ CLAAS کی چیف ایگزیکٹو ایگا کینی نے CLAAS کے سٹاف کو گزشتہ شام مقامی ہوٹل میں شاندار ڈنر دیا جس میں نیشنل ڈائریکٹرایم اے جوزف فرانسس ،وکلاء سمیت CLAASپاکستان کے تمام سٹاف نے شرکت کی۔
اس موقع پر CLAASسٹاف نے ایگاکینی کو پھولوں کا گلدستہ،کئی تحائف دے کر اپنی محبت کامظاہرہ کیا جبکہ اقبال کھوکھر نے CLAASکے لئے قومی اخبارات میں” قلم کافرض”کے عنوان سے شائع اپنے کالم کی بک لیٹ اور قصور سویٹس اندرسے پیش کئے۔اس موقع پر ایگا کینی نے تمام سٹاف سے اظہارتشکرکرتے ہوئے کہا کہ میں نے جتنا عرصہ آپ کے ساتھ گزارا وہ ناقابل فراموش ہے۔
آپ کے بے حد تعاون اور خلوص سے مجھے خوشی ہوئی ہے۔یہ خوبصورت لمحات وتجربات میرا سرمایہ ہیں۔واقعی CLAASفیملی نے ایک خاندان کی طرح معاشرے کی بھلائی وبہتری میں مصروف عمل ہے۔خصوصی انتظامات میں فنانس مینجرسہیل ہابل،آصف رضا،مس صوبیہ جان،مس نورین طالب اور مس روبینہ غزل نے معاونت کی۔