بنگلادیش پریمیئر لیگ میں آج 2 میچز کھیلے جائینگے
Posted on November 25, 2015 By Zulfiqar Ali کھیل
Bangladesh Premier League
میر پور (جیوڈیسک) بنگلادیش پریمیئر لیگ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے ،رنگ پور رائیڈرز کا مقابلہ ڈھاکا ڈائنا مائیٹس سے ہوگا، کومیلا وکٹورینز باری سل بلز کا سامنا کریں گے۔
بی پی ایل کا ساتواں میچ رنگ پور رائیڈرز اور ڈھاکا ڈائنامائٹس کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1 بجے کھیلا جائیگا۔
ٹورنامنٹ کے آٹھویں میچ میں کومیلا وکٹورینز اور باریسال بلز مدمقابل ہوں گے ۔ بنگلا دیش پریمئر لیگ کے سنسنی خیز میچ جیو سوپر پر براہ راست نشر کیے جائیں گے۔