شیخوپورہ (جیوڈیسک) 13 ماہ کے اقدس پر بلدیاتی الیکشن کے موقع پر پولنگ اسٹیشن میں توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات بھی لگائی گئی تھیں۔
بچے کے والدین کم سن اقدس کو گود میں اٹھا کر لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں لے آئے اور مقدمے کے اخراج کی درخواست دے دی۔
بچے کے والدین کا کہنا تھا کہ انہیں جھوٹے مقدمے میں پھنسایا گیا ہے لہذا مقدمہ خارج کیا جائے۔ عدالت نے بچے کی ضمانت منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔