کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماء سنیٹر نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ شہر کراچی کے عوام شہر کی تعمیر وترقی اور اپنے علاقوں کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں 5 دسمبر کو شہری انتخابی نشان شیر پر مہر لگا کر پورے پاکستان کے عوام کی طرح یہ ثابت کردیں کہ شہر کراچی کے عوام اپنے مسائل کے حل کے ساتھ اپنا مستقبل محفوظ بنانا چاہتے ہیں۔
شہر کی تعمیر وترقی کے ساتھ شہر سے ٹارگیٹ کلنگ ،بھتہ خوری اور دہشت گردی کی عفریت کا بھی خاتمہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں شہر قائد کی بین الاقوامی حیثیت کو بحالی کرا یا جائیگا ان خیالات کا اظہار سنیٹر نہال ہاشمی نے عظیم پورہ ملت ٹائون میں ضلع کورنگی یونین کمیٹی نمبر14کے مسلم لیگی اُمیدواروں کے انتخابی مہم کے سلسلے میں منعقدہ انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسے سے مسلم لیگ(ن) کے صوبائی رہنماء عصمت انور محسود ،ضلع کورنگی کے جنرل سیکریٹری یعقوب کاندھرو ،اُمیدوار برائے چیئر مین UC-14عبدالرحمن ،وائس چیئر مین یاسر بلوچ ،دائود خان ،خالد جوش ،عبدالعزیز ،سمیرا سلیم ،اسد عثمانی ،رانا انتظار ،ملک غلام رسول ،عاطف بٹ ،رمضان گجر ،شمیم تنولی ،اختر پٹھان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
جلسے کے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) کے صوبائی رہنماء عصمت انور محسود نے کہاکہ انشا اللہ یونین کمیٹی 14میں کامیابی کے بعد عظم پورہ،ملت ٹائون اور ملحقہ آبادیوں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائیں گے انہوں نے عوام سے اپیل کی وہ اپنے مسائل سے چھٹکارہ اور علاقائی ترقی کے لئے مسلم لیگ (ن) کے اُمیدواروں کو کامیاب بنا ئیں عصمت انور محسود نے کہاکہ شیر کا نشان ترقی ،خوشحال اور امن کا نشان ہے انشااللہ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کے ہر شہر ،ہر گائوں میں ترقی اور کوشحالی لیکر آئیں گے۔