بدین (عمران عباس) کراچی میں اساتذہ پر ہونے والے تشدد کے خلاف بدین میں پ ٹ الف کی جانب سے احتجاجی ریلی، مظاہرہ اور دھرنا، بدین پریس کلب کے سامنے لگائے جائے والے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کے رہنماﺅں نور محمد سومرو، عبدالمبین ملاح، بھادر ٹالپر، دھنی بخش اور دیگر نے کہا کہ زرداری کا بہنوئی فضل اللہ پیچو اساتذہ کے تعلیم کی بجٹ ہڑپ کر رہا ہے جس کے خلاف فوری انکوائری مقرر کرکے اس کے خلاف ایکشن لیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جون میں ہونے والی ٹریننگ کے 3000ہزار مقرر کیئے گئے تھے جو کہ 24000 اساتذہ کو ابھی تک نہیں دیئے گئے وہ بھی حکومت سندھ کھاچکی ہے ، انہوں نے کہا کہ اساتذہ پر جھوٹے مقدمے درج کرکے انہیں گرفتار کیا جار ہا ہے ، جبکہ گذشتہ 10ماہ سے اساتذہ کو تنخواہیں بھی نہیں دی جارہی ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں پولیس کے تشدد سے ہمارا ایک ساتھی بھی شہید ہوا ہے جس کی ایف آئی آر وزیر اعلیٰ سندھ اور آئی جی سندھ پر درج کرنی چاہیئے، اساتذہ نے اپنے احتجاج میں مطابلہ کیا کہ ہمارے ساتھیوں پر قائم کیئے گئے جھوٹے مقدموں کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔
تنخواہیں جاری کی جائیں اور سیکریٹری تعلیم فضل اللہ پیچو کو فوری طور پر برطرف کیا جائے بصورت دیگر ہم احتجاج کا دائرہ وسیع کردینگے جس کے بعد ہونے والے کسی بھی واقعے کی ذمہ دار حکومت سندھ اور آصف زرداری ہونگے، احتجاجی مظاہرے میں سیکریٹری تعلیم فضل اللہ پیچو، نثار کھڑو، وزیر اعلیٰ سندھ اور آصف زرداری کے خلاف سخت نعریبازی بھی کی گئی۔