جھنگ (جیوڈیسک) تھانہ صدر کی حدود میں نامعلوم ملزمان نے ایک گھر میں گھس کر میاں بیوی اور بیٹے کو قتل کردیا۔
جھنگ کے موضع مکھیانہ میں تھانہ صدر کی حدود میں کاشتکار نزیر اپنے خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ اپنے گھر میں سو رہا تھا کہ نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر نزیر، اس کی بیوی سلامت بی بی اور بیٹے محمد بوٹا کو قتل کردیا۔
تینوں افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تینوں افراد کو گھر میں گھس کر تیز دھار آلے کی مدد سے قتل کیا گیا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق قتل ہونے والے افراد کی کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں تھی تاہم تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔