پیپلز پارٹی کا دبئی میں اجلاس ، سندھ کابینہ میں تبدیلی کا فیصلہ

PPP

PPP

دبئی (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی رہنمائوں نے دبئی میں ہونے والے اجلاس میں سندھ کابینہ میں اہم تبدیلیوں کا فیصلہ کرلیا ،جس کے تحت محکمہ اطلاعات کا قلمدان نثار کھوڑو لے کرمولانا بخش چانڈیو کو وزیراعلیٰ کا مشیر براے اطلاعات مقرر کیا جائیگا۔

ذرائع کے مطابق وزیر برائے فشریز جام خان شورو کو محکمہ بلدیات جبکہ منظور وسان سے محکمہ خوراک کی وزارت واپس لے کر ناصر حسین شاہ کو اور معاون خصوصی فیاض بٹ کو محکمہ دیہی ترقی اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ دئیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کچھ دیر بعد دبئی سے کراچی پہنچ رہے ہیں، وزراء کے قلمدان کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن آج یا کل جاری کردیا جائیگا۔