کراچی (اسٹاف رپورٹر) دنیا کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے دہشتگردی کیخلاف بیمثال خدمات کی انجام دہی پر افواج پاکستان کے سربراہ جنرل راحیل شریف کو برازیل کی حکومت کی جانب سے اعلیٰ ترین اعزا ز”آرڈر آف میرٹ “ ملنے پر پاکستانی عوام ‘ افواج پاکستان اور جنرل راحیل شریف کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد وچیئرمین امیر پٹی نے کہا کہ برازیل کی جانب سے سربراہ عساکر کیلئے اعلیٰ ترین ایوارڈ نہ صرف دہشتگردی کیخلاف جنرل راحیل شریف کے عزم و خدمات کا اعتراف و شکریہ ہے بلکہ دہشتگردی کیخلاف افواج پاکستان کے کردار و خدمات اور قربانیوںکے ساتھ عوام پاکستان کی کی امن پسندی اور دہشتگردی سے نفرت کیلئے بھی خراج تحسین ہے جبکہ اس عزازکے حصول کے بعد راحیل شریف کو ہی دنیا کی اہم ترین شخصیت کا مقام حاصل نہیں ہوا ہے بلکہ پاکستانی فوج کیلئے بھی یہ اعزازدنیا کی ذمہ دار ترین ‘ اہم ترین ‘ قابل ترین اور بہادرترین فوج کے منصب جبکہ پاکستان کے عالمی وقار ومقام کی تجدید کے مترادف ہے۔
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) بھارت میں بڑھتی مذہبی جنونیت و دہشتگردی پر اظہار تشویش پر بھارتی مسلمان اداکار عامر خان کیخلاف دہلی اور کانپور میں غداری کے مقدمات کے اندراج اور بھارتی دہشتگرد تنظیم شیو اور مہاسبھا کی جانب سے عامر خاں ‘ شاہ رخ خان ‘ اے آر رحمن اور دلیپ کمار کو آستین کا سانپ قرار دینے اور بھارت چھوڑ دینے کے مطالبہ پر تسویش کا اظہار کرتے ہوئے گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے کہا کہ کالی کے پجاری اور کوکاپنڈت کے پیرو کار گاندھی کے ماننے والوں کا اصل کردار دنیا پر آشکار ا ہوچکا ہے اور یہ بات واضح ہوچکی ہے مذہبی جنونیت اور ذات پات کے بھید بھا ¶ میں پھنسے آہنسا کے پجاری مسلمانوں سمیت تمام اقلیتوں کا خاتمہ کرکے بھارت کو ایسی ہندو راشٹر میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں جہاں اونچی ذات کے ہندو حکمران ہوں اور نچلی ذات کے ہندو ان کے غلام بن کر ان کی سیوا کرتے رہیں اسلئے بھارت میں بسنے والے تمام مسلمانوں سمیت جونا گڑھ سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں کا مستقبل اور جان و مال عدم تحفظ کا شکار ہیں اسلئے بھارتی مسلمانوں کے تحفظ کیلئے دنیا کے تمام اسلامی ممالک کو یکجا ہونے اور کشمیر و جونا گڑھ کا معاملہ ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی ضرورت ہے۔
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ میں کرپشن ‘ جبر اور استحصال کی انتہا ہوچکی ہے اور صوبائی حکومت اپنے گناہوں کی سزا عوام کو دے رہی ہے ۔تنخواہوں وترقی سے محروم اپنے حق میں مظاہرہ کرنے اور وزیراعلیٰ سندھ کو اپنی پریشانی و استحصال سے آگا ہ کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ ہاوس جانے والے اساتذہ پر پولیس تشدد کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان راجونی اتحاد میں شامل محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی ‘ پاکستان سولنگی اتحاد کے رہنما سردار خادم حسین سولنگی ‘ خاصخیلی اتحاد کے رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ پاکستان مارواڑی اتحاد کے رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ جونا گڑھ اتحاد کے رہنما اقبال چاند ‘ نیشنل پیس کمیشن ہیومن رائٹس کے رہنما حاجی امیر علی خواجہ‘پاکستان تنولی اتحاد کے رہنما نواب آف بدھوڑھ یحییٰ خانجی تنولی و دیگر رہنماوں نے کہا کہ سندھ پر حکومت کرنے والے تمام افراد کا کردار پیپلز پارٹی کی ساکھ کیلئے خطرہ بن جانے کے ساتھ بھٹو اور بینظیر کے نام پر عوام کے ساتھ جو کچھ کررہا ہے وہ خود بھٹو و شہید بینظیرکی روح کیلئے بھی باعث تکلیف و باعث شرم ہے سندھ حکومت کے سربراہ سمیت ان کی کابینہ میں شامل تمام وزراءنے کرپشن کے ذریعے عوام کی زندگیاں عذاب بنادی ہے دیگر محکموں سمیت محکمہ تعلیم بھی کرپشن سے محفوظ نہیں ہے اور جعلی بھرتیوں کے ذریعے اربوں کی کرپشن کرنے والے محلوں میں مزے اڑارہے ہیں جبکہ ادھار سدھار لیکر نوکریاں خریدنے والے تنخواہوں سے محروم اساتذہ ریاستی جبر و تشدداور پولیس گردی کا نشانہ بن رہے ہیں جس پر سپریم کورٹ کو فوری و ازخود نوٹس لیکر سندھ حکومت کو برخواست کرکے اس میں شامل تمام وزرا ¿ کا احتساب کرنا چاہئے وگرنہ کرپشن کی اس وبا سے پاکستان کا کوئی علاقہ اور کوئی محکمہ محفوظ نہیں رہے گا اور کسی پاکستانی کو کہیں کوئی جائے امان و تحفظ نہیں مل پائے گا۔
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں فوج کی نگرانی میں پولنگ کرانے کا مطالبہ اور پولنگ سے قبل تمام انتخابی اضلاع کو فوج کے حوالے کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر و بزرگ رہنما امیر سولنگی نے کہاکہ کراچی میں رینجرز پر دہشتگردانہ حملہ اور دیگر مجرمانہ سرگرمیاں اس بات کا اشارہ دے رہی ہیں کہ اختیار واقتدار پر قابض استحصالی قوتیں اپنے بلدیاتی انتخابات کے ذریعے اپنے اختیارات میں شراکت داری کیخلاف ہیں اسلئے بلدیاتی انتخابات سے چھ سال تک گریز و اجتناب کرنے والوں نے عدلیہ کی ہدایت پر انتخابات پر مجبور ہونے کے بعد انتخابات کے ابتدائی دونوں مراحل میں ریکارڈ دھاندلی کے ذریعے عوام پر اپنے من پسند نمائندے مسلط کرنے کی کوشش کی ہے اور اب تیسرے و فائنل مرحلے میں اپنی اس کوشش کو منطقی نتائج تک پہنچانے کیلئے دھاندلی و بد امنی کا ہر ہتھکنڈہ اپنائیں گے جس سے عوام کو محفوظ رکھنے کیلئے انتخابی اضلاع کو مکمل اختیارات کے ساتھ فوج کے حوالے کیا جانا ضروری ہے کیونکہ پہلے دونوں مراحل کی طرح اس مرحلے میں بھی عوام لٹیروں ‘ غاصبوں ‘ استحصالی جماعتوں اور روایتی سیاستدانوں کو مسترد کردینگے اور عوام دوست آزاد امیدواروں کا انتخاب کرینگے ۔