گلیانہ کی خبریں 26/11/2015

Punjab College Kharian

Punjab College Kharian

Punjab College Kharian

Punjab College Kharian

گلیانہ (نامہ نگار) پنجاب کالج کھاریاں کے زیر اہتمام منعقدہ طلبہ و طالبات کے اعزاز میں دی گئی و یلکم پارٹی کے موقع پر مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز گجرات پروفیسر محمد افضل خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواندگی میںاضافے سے ہرطرف علم وہنرکی بہاریںپھیل جائینگی۔ ارض پاک کے ہرنوجوان کو تعلیم حاصل کرنے کی ترغیب دینا ہوگی۔قوم کے نونہال تعلیم حاصل کرکے کل کاقیمتی سرمایہ ثابت ہونگے۔

اس موقع پرنسپل کالج ہذ ا خالد محمود مرزا نے کہا کہ اس بار تحصیل بھر میں چار پوزیشنیں پنجاب کالج کے حصے میں آئیں۔ پنجاب کالج کھاریاں کا جو طالبعلم بورڈ لیول پرپہلی پوزیشن حاصل کرے گا۔اس کوکاراوردوسری پوزیشن والے کوتین لاکھ اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کودولا کھ روپے انعام دئے جائینگے۔انہوں نے کہا کہ ہماری ارض پاک لاکھوں جانوں کی قربانیاں دیکر حاصل ہوئی اس کے دفاع کے لئے افواج پاکستان اورپا کستان کا ہر فرد ہرگز غافل نہیں۔

طالب علم اپنی تعلیم مکمل کرکے انسان دشمن کاموں اور کرپشن کے خلاف سوچ اپنا کر اپنی عملی زندگی شروع کرے ۔اس موقع پرپرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج ڈنگہ رائے محمد نذیر کھرل ،پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج کھاریاں شیخ محمد توصیف بھی موجود تھے۔ طلبا ء و طالبات نے ٹیبلو رنگا رنگ پروگرام پیش کر کے حاضرین سے خوب داد و صول کی۔ اس مو قع پر کالج میں بہتر ین پرفارمنس دینے والے ٹیچرز کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔ میڈم عائشہ کوبیسٹ ٹیچرآف ائیر اور میڈم سمیر ابانو کو اعلیٰ کارکردگی ایوارڈ دئے گئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گلیانہ (نامہ نگار) پرنسپل پنجاب کا ج کھاریاں خالد محمود مرزا نے کہاہے کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کی تربیت بھی ضرور ی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ارض پاک لاکھوں جانوں کی قربانیاں دیکر حاصل ہوئی اس کے دفاع کے لئے افواج پاکستان اور پاکستان کا ہر فرد ہرگز غافل نہیں۔ طالب علم اپنی تعلیم مکمل کرکے انسان دشمن کاموں اور کرپشن کے خلاف سوچ اپناکراپنی عملی زندگی شروع کرے۔