بدین(عمران عباس) ڈسٹرکٹ اسپتال بدین کی مینجمنٹ انڈس اسپتال کراچی کے حوالے کرنے میں کرپشن مافیا رکاوٹ بن گئی بدین کے عوام کو جدید علاج کی سہولت فراہم کرنے کے لہئے پیپلز پارٹی کی گذشتہ حکومت کی کوشش اور کاوشوں سے بدین شہر کے قریب کراچی روڈ پر 50 کروڑ روپے کی لاگت سے ہسپتال کی نئی اور جدید طرز تعمیر کی عمارت ایک سال سے مکمل ہو چکی ہے۔
لیکن موجود سندھ حکومت کی عدم دلچسپی اور غفلت کے باعث ہسپتال کی عمارت کے گرد دیوار کے علاوہ پانی ،بجلی اور گیس کی عدم فراہمی کے باعث سندھ حکومت اور انڈس ہسپتال کراچی میں کئے گئے معاہدے کے مطابق مینجمنٹ حوالے نہیں کی جا سکی۔
جبکہ بدین کے عوام اور سول سوسائٹی کے مطالبے اور مسلسل دباؤ پر حکومت نے پہلے مرحلے میں بدین شہر میں واقع سول ہسپتال کی پرانی عمارت کی مینجمنٹ انڈس ہسپتال انتظامیہ کے حوالے کرنے کی تمام کارروائی مکمل کرلی جس کے تحت سندھ حکومت نے بجٹ جاری کرنا تھا جو تاحال جاری نہ ہونے کی وجہ سے مینجمنٹ تبدیل نہ ہوسکی ہے۔